سیاست

Maharashtra Elections: مہایوتی میں تقریباً 40 سے 43 سیٹوں کی تقسیم کو لے کر رسہ کشی جاری،امت شاہ نے لی دہلی میں میٹنگ

مہاراشٹر میں حکمراں اتحاد مہایوتی کی تقریباً 40 سے 43 سیٹوں پر معاملہ  پھنستا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ معاملہ  اس قدر پیچیدا ہوگیا ہے کہ خود امت شاہ کو مداخلت کرنی پڑی۔ دہلی میں امت شاہ کے گھر میں رات دیر گئے تک میٹنگ جاری رہی۔ اس میٹنگ میں ایکناتھ شنڈے اور دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔ ان لیڈروں کے درمیان دیر رات تک نشستوں کی تقسیم کو لے کر میٹنگ ہوتی رہی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، شنڈے کی قیادت والی شیو سینا اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 20 نومبر کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فریقین میں تنازعہ

مہایوتی کے اندر بھی سیٹوں کی تقسیم کو لے کر پارٹیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں، ایکناتھ شنڈے کے دھڑے کی شیو سینا نے سابق آزاد ایم ایل اے آشیش جیسوال کو ناگپور کی رام ٹیک اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا۔ اس پر بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ملکارجن ریڈی نے بغاوت شروع کردی۔ پارٹی نے انہیں چھ سال کے لیے معطل کر دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بی جے پی لیڈر لکشمن دھوبلے نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے چند دنوں میں شرد پوار کی زیرقیادت این سی پی (شرد چندر پوار) میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دھوبلے نے کہا کہ ان کا یہ اقدام اجیت پوار کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کی وجہ سے ہے۔ سولاپور ضلع کے سابق سرپرست وزیر دھوبلے نے دن کے وقت ممبئی میں شرد پوار سے ملاقات کی۔ دھوبلے نے کہا کہ انہوں نے (غیر منقسم) این سی پی کو چھوڑ دیا کیونکہ وہ “اجیت پوار سے تنگ آچکے تھے”۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میرا بھی یہی حشر ہوا (اجیت پوار کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے) اس لیے میں نے شرد پوار کے ساتھ واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنے حامیوں سے مشورہ کروں گا اور اگلے دو دنوں میں بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کروں گا۔

ہریانہ کی طرح مہاراشٹر بھی جیتے گے: شنڈے

دوسری طرف  مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے پہلے ہی اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکمراں مہایوتی اتحاد ‘زبردست’ اکثریت کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔ شنڈے نے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ترقی اور فلاحی اسکیموں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ کے نتائج کو مہاراشٹر میں بھی دہرایا جائے گا کیونکہ ہم نے ‘لاڈلی بہن  ‘ اسکیم سمیت کئی فلاحی اسکیموں کو نافذ کیا ہے ۔

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ریاست میں جامع ترقی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں مہایوتی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں رہے گی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anil Deshmukh News: سابق وزیر انل دیشمکھ کی گاڑی پر پتھراؤ، سر میں لگی چوٹ ،بیٹے کے اسمبلی حلقے میں ہوا حملہ

انل دیشمکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کے کپڑوں پر…

5 hours ago

UP Board Exam 2025: یوپی میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، دیکھیں مکمل تفصیلات

اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔…

5 hours ago

Doug Bracewell Cocaine: بھارت کو شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پر پابندی عائد، کوکین کا نشہ کرتے ہوئے پکڑے گے

بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے…

7 hours ago