سیاست

ہریانہ ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی کی خراب کارکردگی

چنڈی گڑھ، 28 نومبر (بھارت ایکسپریس): ہریانہ میں حال ہی میں ختم ہوئے ضلع پریشد انتخابات میں حکمراں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے سات اضلاع کی 102 ضلع پریشد نشستوں میں سے صرف 22 پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ AAP نے 143 پنچایت سمیتیوں اور 14 ضلع پریشد سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ AAP کے حمایت یافتہ پانچ دیگر امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔ پنچکولہ میں، بی جے پی نے تمام 10 ضلع پریشد سیٹیں کھو دی ہیں، جب کہ سرسا میں اسے 24 میں سے 10 سیٹوں پر شکست ہوئی ہے۔

انڈین نیشنل لوک دل (INLD)، جس نے 72 ضلع پریشد سیٹوں پر مقابلہ کیا، نے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ مرکزی اپوزیشن کانگریس اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی)، جو بی جے پی کی حلیف ہے، نے پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا۔ کئی آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد امیدواروں کو ان کی حمایت حاصل ہے۔

INLD کے ایلن آباد ایم ایل اے ابھے چوٹالہ کے بیٹے کرن چوٹالہ نے سرسا کے ضلع پریشد وارڈ 6 سے 600 سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ ہارنے والوں میں کروکشیتر کے بی جے پی ایم پی نایب سنگھ سینی کی بیوی بھی شامل ہے، جنہیں امبالہ میں ضلع پریشد کے وارڈ 4 سے آزاد امیدوار نے شکست دی۔

کابینی وزیر انل وج کے آبائی ضلع امبالہ میں بی جے پی 15 میں سے صرف دو سیٹیں جیت سکی۔ وج کے حلقہ انتخاب امبالہ کنٹونمنٹ کی واحد سیٹ آپ کے کھاتے میں گئی۔ بی جے پی کے چیف ترجمان سنجے شرما نے دعویٰ کیا کہ 15 اضلاع میں بی جے پی کے حمایت یافتہ 151 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 ضلع پریشدوں کے 411 ارکان میں سے بی جے پی کو 300 سے زیادہ منتخب امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کی شکست 2024 کے اسمبلی انتخابات سے قبل منوہر لال کھٹر کی قیادت والی حکومت کے لئے  ایک انتباہ ہے۔ ہریانہ بی جے پی کے صدر او پی دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا، بہت سے امیدواروں کو بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑا ہے یا بی جے پی کی حمایت سے پنچایتی انتخابات جیتے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Cockroach Janata Party: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو آشوتوش رنکا کا چیلنج، کہا-ابھی تو صرف شروعات ہوئی ہے

آشوتوش رنکا نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ پولیس نے انہیں مبینہ طور پر…

48 minutes ago

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

9 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

10 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

10 hours ago