سیاست

Lok Sabha Election 2024: ”رائے بریلی سے ہاریں گے اور وہاں سے بھی بھاگ جائیں گے”، رائے بریلی سے الیکشن لڑنے پر راہل گاندھی پر بی جے پی کا حملہ

  کانگریس نے امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں کو لے کر تصویر واضح کر دی ہے۔ جہاں راہل گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑیں گے، وہیں کانگریس نے کشوری لال شرما کو امیٹھی سے میدان میں اتارا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے الیکشن لڑنے پر نشانہ بنایا۔

اس بار انہیں رائے بریلی سے بھی بھاگنا پڑے گا

بی جے پی کے قومی سکریٹری منجندر سنگھ سرسا نے کہا، “اس سے پتہ چلتا ہے کہ راہل گاندھی نے وائناڈ سے اپنی شکست قبول کر لی ہے۔ پہلے وہ امیٹھی سے بھاگے، اب وائناڈ سے اور اس بار انہیں رائے بریلی سے بھی بھاگنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ راہل گاندھی وائناڈ سے الیکشن ہار رہے ہیں۔ اس لیے اب وہ رائے بریلی سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ پہلے راہل گاندھی نے امیٹھی سے ہار مانی، امیٹھی سے بھاگے، اب وائناڈ سے بھاگے اور اس بار انہیں رائے بریلی سے بھی بھاگنا پڑے گا۔

“نہ وہ امیٹھی کو سنبھال سکتے ہیں اور نہ ہی وایناڈ کو”

وہ ملک کو سنبھالنے کی بات کرتے ہیں، لیکن نہ وہ امیٹھی کو سنبھال سکتے ہیں اور نہ ہی وایناڈ کو۔ اس بار رائے بریلی کے عوام انہیں سبق سکھائیں گے اور راہل گاندھی کو بڑے فرق سے شکست دیں گے۔ جو شخص اپنے علاقے کا انتظام بھی نہیں کر سکتا اسے ملک کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اب رائے بریلی کے لوگ ان کا سیاسی کیرئیر ختم کر دیں گے۔

منجندر سنگھ نے مزید کہا کہ کانگریس کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ گاندھی خاندان کے گڑھ سمجھے جانے والے امیٹھی سے کوئی بھی لیڈر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے۔ پنجاب سے کے ایل شرما کو الیکشن لڑنے کے لیے امیٹھی لایا گیا ہے۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 minute ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

1 hour ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

3 hours ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

3 hours ago