بین الاقوامی

Holy Quran Burnt in Sweden: نعوذ باللہ- سویڈن میں پھر قرآن مقدس کو نذر آتش کرنے کی تیاری، پولیس کی منظوری کے بعد علاقے میں کشیدگی

Quran Burnt in Sweden: سویڈن میں افسران نے ایک بارپھرمقدس قرآن شریف کو نذرآتش کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ جانکاری ترکی کی سرکاری نیوزایجنسی انادولونے دی ہے۔ انادولوکے مطابق، جنوبی سوئیڈن کی مالمو پولیس نے یہ منظوری دی ہے۔ جمعہ کوشہرکے گستاوس ایڈولسفس ٹارگ چوراہے پرقرآن مقدس نذرآتش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس پروگرام کوایسے وقت میں منظوری دی گئی ہے، جب مالمو شہریورووژن ہفتہ واری گیت مقابلے کے انعقاد کی میزبانی کررہا ہے۔

پولیس کے کمانڈنگ افسرپیرینگسٹرام نے قرآن مقدس نذرآتش کرنے کے فیصلے کے بعد یورووزن ہفتے میں چیلنج میں اضافہ ہونے کی بات کہی ہے۔ سویڈش میڈیا کے مطابق، احتجاج کومنعقد کرنے والا آرگنائزرپہلے بھی ایسا کرتا رہا ہے۔ سویڈن میں قرآن مقدس نذرآتش کرنے کی پرانی تاریخ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے روز قرآن مقدس نذرآتش کرنے کے ایک اورپروگرام منعقد کرنے کی پولیس کودرخواست ملی ہے۔ سویڈن میں اس کے پہلے بھی قرآن مقدس نذرآتش کرنے کے حادثات ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کئی مسلم ممالک اورسویڈن کے درمیان کشیدگی ہے۔

قرآن کو نذرآتش کرنا اظہارکی رائے آزادی؟

سلوان مومیکا نام کے ایک شخص کے ذریعہ جون 2023 میں قرآن مقدس نذرآتش کیا گیا تھا، جس کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی تھی۔ اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے اراکین قرآن مقدس کونذرآتش کرنے اورتوہین کرنے والے سوئیڈن اورڈنمارک سمیت دیگرممالک پرمسلسل اقتصادی پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مقدس نذرآتش کرنے کے انعقاد کواظہاررائے آزادی کے تحت قانونی منظوری ہے، لیکن اس طرح کے انعقاد کا ان ممالک پرخراب اثرپڑا ہے۔ مسلم اکثریتی ممالک میں زبردست احتجاج ہوئے ہیں، ساتھ ہی سفارتی مشن کوبھی خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔

قانون بنانے پرغورکررہا ہے سویڈن

ڈنمارک نے گزشتہ سال دسمبرماہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کی بنیاد پرعوامی مقامات پرقرآن مقدس کی کاپی کوجلانے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ سویڈن بھی اب اسی طرح کے قانونی متبادل تلاش کررہا ہے، جس سے ملک کی پولیس کوکشیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ دیگرمسلم ممالک سے تعلقات معمول پر آسکیں۔

یورو وژن ہفتے میں اسرائیل لے رہا ہے حصہ

اس کے علاوہ مالمومیں ہونے والے یورو وژن گیت مقابلے میں اسرائیل بھی شرکت کررہا ہے، جس کے سبب اس پروگرام کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسرائیل نے اس درمیان مالموں میں اسرائیلی لوگوں اوریہودیوں کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری (سفری گائیڈ لائن) جاری کی ہے۔ اسرائیل نے بتایا کہ مالموشہرمیں عرب ممالک کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں، اس لئے مالموکواسرائیل مخالف شہرکے طورپر جانا جاتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago