نئی دہلی، 10 نومبر (بھارت ایکسپریس): بی جے پی نے گجرات قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے 160 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اپنے موجودہ اسمبلی حلقہ گھاٹلوڈیا سے الیکشن لڑیں گے۔ ہندوستانی کرکٹر رویندرا جڑیجہ کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ کو جام نگر نارتھ اور ہاردک پٹیل کو ویرام گام سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے بی جے پی کے قومی صدر دفتر میں گجرات بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل، مرکزی وزرا منسکھ منڈاویہ اور انل بلونی کی موجودگی میں بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں پہلے مرحلے کے تحت یکم دسمبر کو ہونے والی 89 اسمبلی سیٹوں میں سے 84 سیٹیں اور دوسرے مرحلے کے تحت 5 دسمبر کو جن 93 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، ان میں سے 76 سیٹیں یعنی کل ملاکر بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 160 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں اور پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میراتھن میٹنگ میں گجرات اسمبلی کی تمام 182 سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں ہوئی میراتھن میٹنگ میں ہر سیٹ پر امیدوار کے نام پر تمام پہلوؤں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بدھ کو مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی گجرات کے وزیر اعلیٰ اور گجرات بی جے پی کے ریاستی صدر کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل سمیت گجرات بی جے پی کے کئی بزرگ لیڈر پارٹی ہائی کمان کے موڈ کو سمجھ کر اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی لیے بی جے پی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار اپنی فہرست میں نوجوان لیڈروں کو اہمیت دی ہے۔
گجرات میں دو مراحل میں یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست کی 89 اسمبلی سیٹوں پر یکم دسمبر اور 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو پولنگ ہونی ہے۔ ریاست میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 14 نومبر ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ہونے والی 93 اسمبلی سیٹوں کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…