سیاست

Bihar: آرا بکسر ہائی وے پر پپو  یادو کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال بچے جے اے پی لیڈر پپو یادو

 بہار میں جن ادھیکار پارٹی(Jan Adhikar Party) (جے اے پی) کے  لیڈر اور سابق ایم پی پپو یادو سڑک حادثہ میں بال با ل بچ گے۔ پپو یادو اپنے قافلے کے ساتھ سارن کے مبارک پور سے لوٹ رہے تھے تبھی راستے میں ایک ٹرک نے ان کے قافلے  کو اورٹیک کیا۔ اسی دوران پپو یادوکے قافلے میں شامل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹکر میں ایک کار کے پرخچے اڑ گئے ۔اس حادثہ میں پپو یادو کو کئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان کے ساتھ چل رہے کئی لیڈر زخمی ہوگئے یہ حادثہ بہار کے آرا بکسر ہائی وے پر پیش آیا۔ پپو یادو سرن ضلع کے مبارک پور سے واپس آ رہے تھے۔ تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد پپو یادو (Pappu Yadav)نے کہا کہ ضلع صدر سنیل کمار اور دنیش کمار کے ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں۔ کچھ کے سینے پر کافی چوٹیں ہیں جبکہ کچھ کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ بی ایم پی کے دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے اے پی لیڈر پپو یادو پیر کو سارن ضلع کے مبارک پور میں کشیدگی کے بعد متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے تھے۔ رات گئے جب وہ واپس آرہے تھے تو برہما پور فورلین پر ان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ ایک ٹرک کی وجہ سے پیش آیا جو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پپو یادو کے قافلے کی کم از کم دو گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے ایک میں جے اے پی لیڈر سوار تھے، جبکہ دوسرے میں سیکورٹی گارڈ سوار تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

5 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

6 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

6 hours ago