سیاست

Delhi Excise Policy Case: منیش سسودیا کومنی لانڈرنگ کیس میں بڑا جھٹکا، عدالتی حراست میں 31 مئی تک توسیع

دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ سی بی آئی جو دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے، گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو رہی تھی۔ ایسی صورت حال میں انہیں راؤز ایونیو کورٹ میں ورچولی پیش کیا گیا۔ عدالت کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم دیا۔

دہلی ہائی کورٹ آج اپنا فیصلہ سنائے گی

ایکسائز پالیسی کیس میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے مقدمات میں منیش سسودیا کی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ 14 مئی کو عدالت نے منیش سسودیا ، سی بی آئی اور ای ڈی کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

   بحث کے دوران ای ڈی نے دلیل دی تھی کہ وہ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلی چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کو ملزم بنائے گی۔ 17 مئی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم بنایا تھا۔

  منیش سسودیا کے لیے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا تھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی ابھی بھی منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے معاملات میں لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور مقدمے کی جلد تکمیل کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی دونوں نے اس بنیاد پر منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے کہ ملزمین کی طرف سے کیس میں الزامات طے کرنے کے عمل میں تاخیر کرنے کی ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کیجریوال کو عبوری راحت، سنجے سنگھ کو بھی ضمانت

اس معاملے میں جانچ ایجنسی نے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال اور آپ لیڈر سنجے سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا۔ سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ وہیں کیجریوال کو بھی سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی تھی۔ کیجریوال انتخابات میں مہم چلانے کے لیے یکم مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ اسے 2 مئی کو سرینڈرکرنا ہوگاہ ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

2 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

2 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

2 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

3 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

3 hours ago