قومی

Rahul Gandhi Jharkhand Court Case: راہل گاندھی بڑی مشکل میں پھنسے، پی ایم ایل اے کورٹ نے بھیجا سمن، پیش ہونے کا حکم، جانئے کیا ہے معاملہ

Rahul Gandhi Summoned by Ranchi Court: لوک سبھا الیکشن 2024 کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہ ایک مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ کیونکہ جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کی پی ایم ایل اے کورٹ نے انہیں سمن بھیجا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ معاملہ وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے سے متعلق ہے۔

تبصرہ سے ناراض ہوکربی جے پی حامی نوین جھا نے رانچی کی سول کورٹ میں راہل گاندھی کے خلاف شکایت دی تھی۔ اسی شکایت پرایکشن لیتے ہوئے کورٹ نے راہل گاندھی کوسمن جاری کئے۔ سال 2018 کی بات ہے، راہل گاندھی نے دہلی میں تبصرہ کیا تھا کہ بی جے پی میں اگرقتل معاملے میں ملزم صدر بن سکتا ہے، لیکن کانگریس میں کبھی ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

ہائی کورٹ نے راہل گاندھی پرلگایا تھا جرمانہ

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کو پھٹکارلگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈرپرایک ہزار روپئے جرمانہ بھی لگایا تھا۔ جرمانے کی کارروائی اس لئے کی گئی تھی، کیونکہ راہل گاندھی نے امت شاہ سے ہی جڑے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جواب داخل کرنے میں تاخیر کی، جبکہ ہائی کورٹ نے ان کو راحت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت روک دی تھی۔ تاہم راہل گاندھی کو معاملے میں جواب دینے کا حکم دیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

11 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

11 hours ago