قومی

’پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ‘نے دارالحکومت میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل کی

راشٹر وادی سماجی و فلاحی مشہور تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) نے پسماندہ مسلمانوں سے قومی راجدھانی میں ہو نے والے اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل کی ہے۔دراصل یہاں دارالحکومت میں منعقد ایک خصوصی پریس کانفرنس میں پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرستوں اورذمہ داروں نے یہ خاص اعلان کیاہے، ساتھ ہی وزیراعظم ہند عالیجناب نریندرمودی، بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی دہلی صوبے کے صدرویریندرسچدیوا کوامید ہی نہیں بلکہ یقین دلایاہے کہ اس مرتبہ راجدھانی دہلی میں ہو نے والے ریاستی انتخابات میں پسماندہ مسلمان بی جے پی کے نمائندوں کو ہی ووٹ کریں گے۔

اس سلسلے میں میڈیا کے نامہ نگاروں سے خصوصی گفتگومیں ممتاز تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے چیف و رہنما الحاج محمد عرفان احمد (سابق رُکن، آل انڈیا حج کمیٹی اور سینٹر ل وقف کو نسل، حکومت ہند) نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں سمیتی کی کور کمیٹی بالخصوص دہلی پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی کے عہدیداروں کی میٹنگ چاند باغ (مشرقی دہلی)منعقد ہو ئی تھی، جس میں کراول نگر سے پانچ بار کے بی جے پی کے ایم ایل اے موہن سنگھ بشٹھ وغیرہ موجودرہے۔ اس دوران پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی ہے کہ بی جے پی کو اس بار دارالحکومت میں اقتدارمیں لانا بے حد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم نریندرمودی کی اقتدا وسرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، جبکہ دہلی ابھی کافی پیچھے ہے، لہذا ایسے میں ضروری ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو اسمبلی الیکشن میں مضبوطی کے ساتھ کامیابی دلائی جائے، تاکہ دہلی میں خوب ترقی یافتہ کام مکمل طریقے سے ہوسکیں۔

الحاج عرفان نے مزیدبتایا کہ پوری راجدھانی میں پسماندہ مسلم سماج جو مسلم آبادی کا قریب 70فیصدی ہے،لہذا وہ تمام لوگ بھاجپا کے امیداروں کو ہی ووٹ کریں گے،کیو نکہ ہماری تنظیم نے سبھی سے اپیل کی ہے، اس سے قبل بھی مہاراشٹر صوبے میں ہو نے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کی اپیل کی تھی،جس کا شاندار اثر ہوا ہے۔وہیں دہلی کےرکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹھ کا کہنا تھاکہ آج ملک سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس اور سب کاوشواس کی طرز پر آگے بڑھ رہاہے، موجودہ وقت میں بھارت کا ڈنکاپوری دنیا میں بج رہاہے اوران سب کا کریڈٹ نریندر مودی کو ہی جاتاہے،لہذا ایسے میں وزیراعظم کے ویژن اور مشن کو مزیدمضبوط کر نے کی بے حدضرورت ہے۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے قومی صدراحسان عباسی

اورپسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کی دہلی ریاست کے صدرحاجی محمداقبال نے ’روزنامہ اخبارات نویسوں‘ سے بات چیت میں دہلی میں آئندہ مہینے ہو نے والے اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرطرح سے بھرپور حمایت کایقین دلایاہے۔ احسان عباسی اورحاجی محمد اقبال نے راجدھانی کے مسلمانوں بالخصوص پسماندہ مسلم طبقے سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں بی جے پی کے امیدواروں کو زبردست کامیاب بنائیں،کیونکہ آج ریاست دہلی میں وہ کام نہیں ہو پارہے ہیں،جس کی اشد ضرورت ہے، جبکہ جہاں جہاں بھاجپا کی سرکاریں ہیں وہاں ہرجگہ، ہر طبقے اور ہرکمیونٹی کے لوگوں کیلئے بہترین کام ہو رہا ہے، تاہم ہم سبھی کو بی جے پی کے ا مید واروں کو شاندار طرح سے کا میا ب بنانا ہم سبھی کیلئے اشد ضروری ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Bangladesh revokes passports of Sheikh Hasina: بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پاسپورٹ کیا منسوخ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…

5 hours ago

A secure and digital India: ایک محفوظ، جامع اور خوشحال ڈیجیٹل بھارت

اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…

7 hours ago

Namo Bharat Train: دہلی سے میرٹھ کے سفر میں اب لگیں گی صرف 35 منٹ،جانئے کیا ہیں اس ٹرین کی خصوصیات اور کرایہ

ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…

7 hours ago

Maha Kumbh: مہاکمبھ ویب سائٹ نے ایک نیا ریکارڈ بنایا: 183 ممالک کے 3.3 ملین سے زیادہ صارفین نے کیا دورہ!

مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…

8 hours ago