سیاست

Lok Sabha Speaker Election: اسپیکر کے انتخاب سے پہلے ‘انڈیا’ اتحاد کے لیے آئی راحت کی خبر، ممتا نے این ڈی اے کی بڑھائی مشکلیں

 اسپیکر کے انتخاب سے پہلے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کی جانب سےانڈیا اتحاد کے لیے راحت کی خبر آئی ہے۔ ٹی ایم سی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپوزیشن اسپیکر کے امیدوار کے سریش کی حمایت کرے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ کانگریس کے کوڈی کونیل سریش کو ان کی پارٹی سے مشورہ کیے بغیر امیدوار بنایا گیا تھا۔
اپوزیشن کی حمایت مانگی تھی

دراصل مرکزی حکومت نے اسپیکر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی حمایت مانگی تھی۔ لیکن اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ ایسے میں دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور ‘انڈیا’ اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے اوم برلا کے خلاف کےسریش کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ روایت کے مطابق لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کے پاس جانا چاہیے اور اگر حکومت اس پر راضی ہوتی ہے تو وہ اسپیکر کے عہدے کے لیے حکومت کی حمایت کریں گی۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا – ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا

ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی ایم پی ابھیشیک بنرجی نے کے سریش کی امیدواری پر چونکا دینے والا بیان دیا تھا۔ انہوں  نے کہا تھا، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ کوئی بات چیت  نہیں ہوئی، بدقسمتی سے یہ یکطرفہ فیصلہ ہے۔ لیکن بعد میں منگل کی شام کو ٹی ایم سی نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے گھر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن، شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اروند ساونت، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر سپریا سولے، ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو اور دیگر نے شرکت کی۔ کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کے بعد راہل گاندھی نے خود ممتا بنرجی سے بات کی اور اسپیکر کے عہدے کے لیے اپوزیشن امیدوار کے سریش کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے اس سے اتفاق کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

2 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

3 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

3 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

3 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

4 hours ago