سیاست

اعظم خان کوہیٹ اسپیچ معاملہ میں ٹھہرایا گیا قصوروار

رام پور اشتعال انگیز تقریر کیس میں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ رام پور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اعظم خان پر پی ایم مودی، سی ایم یوگی اور اس وقت کے ڈی ایم کو گالی دینے کا الزام تھا، جس کے لیے انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں دفعہ میں زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، لیکن اگر اسے ایک دن کے لیے دو سال سے زیادہ کی سزا ہوئی تو اس کی اسمبلی سے رکنیت منسوخ ہو جائے گی۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی کے لیے بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ اعظم خان سماج وادی پارٹی کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور پارٹی کے لیے ایک بڑا مسلم چہرہ ہیں۔ اگر عدالت انہیں جیل بھیجتی ہے تو بلدیاتی انتخابات سے قبل جو پیغام عوام کے سامنے جائے گا اسے پارٹی کے لیے اچھا نہیں سمجھا جائےگا۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات کا ہے معاملہ

نفرت انگیز تقریر کا یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رام پور کی میلک اسمبلی سیٹ پر انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس وقت بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ جمعرات 27 اکتوبر کو عدالت نے اسی معاملے میں سماعت کے بعد اعظم خان کو مجرم قرار دیا۔ امکان ہے کہ ایس پی لیڈر اعظم خان بھی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ آکاش سکسینہ عدالت پہنچ گئےہیں۔ اب اس معاملے میں سزا سہ پہر تین بجے کے بعد سنائی جائے گی۔ عدالت کا فیصلہ جاننے کے لیے عدالت کے باہر لوگوں کا ہجوم لگ چکا ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

4 minutes ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

27 minutes ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

1 hour ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s remarks spark a political row: امریکہ دورے کے دوران راہل گاندھی کے بیانات پر سیاسی گھمسان، میک اِن انڈیا، انتخابات اور خارجہ پالیسی پر حکومت کو نشانہ بنایا

کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…

10 hours ago