سیاست

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

 کینیڈین پولیس نے برامپٹن میں ہندو سبھا کے مندر پر حملے اور ہندوؤں کی پٹائی کے معاملے میں پہلی بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں پیل ریجنل پولیس آفیسر سارجنٹ ہریندر سوہی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہریندر کو خالصتان کے حامی گروپوں کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا جنہوں نے حملہ کیا تھا۔

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان کی گئی۔ سارجنٹ ہریندر سوہی خالصتان کا جھنڈا تھامے کیمرے میں نظرآئے، جب کہ احتجاج میں شامل دیگر لوگ بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں شناخت کے بعد کارروائی

دوسری جانب ان کی معطلی کے بعد 18 سالہ تجربہ کار ہریندر سوہی کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد پیل ریجنل پولیس ایسوسی ایشن نے انہیں مدد اور تحفظ کی پیشکش کی ہے۔ پیل پولیس کے ترجمان رچرڈ چن نے کہا، “ہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بارے میں معلوم ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آف ڈیوٹی پیل پولیس افسر ایک مظاہرے میں شامل ہے۔ اس کے بعد سے اس افسر پر کمیونٹی سیفٹی اینڈ پولیسنگ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھائے گئے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جب تک یہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی مزید معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

پی ایم مودی نے کینیڈین حکومت پر تنقید کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹورنٹو کے قریب ہندو سبھا مندر کے باہر اتوار کو ہونے والے حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر لکھا، “میں کینیڈا میں ایک ہندو مندر پر جان بوجھ کر  کئے گئےحملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو ڈرانے کے لئے کی گی  بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی بزدلانہ ہے  ۔ ہم کینیڈا کی حکومت سے انصاف کو یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔”

تین افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی الزامات لگائے گئے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیل ریجنل پولیس نے پیر کو کہا کہ عبادت گاہ پر احتجاج کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر ہتھیاروں سے حملہ اور پولیس افسر پر حملہ سمیت مبینہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایک دن پہلے پیل ریجنل پولیس نے کہا کہ تفتیش کاروں نے برامپٹن اور مسی ساگا میں احتجاج سے متعلق چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان میں 43 سالہ دلپریت سنگھ باؤنس، 23 سالہ وکاس اور 31 سالہ امرت پال سنگھ شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

60 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago