دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سی ایم آتشی آج پہلی بار دہلی سکریٹریٹ پہنچی، لیکن سی ایم آتشی دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی کرسی پر نہیں بیٹھیں۔ سی ایم آتشی اپنی ایک کرسی لے کرسیکرٹریٹ پہنچی اور وہ اسی کرسی پر بیٹھ گئیں جس کا رنگ سفید ہے۔ ان کی کرسی کے ساتھ دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرخ رنگ کی کرسی رکھی گئی ہے۔
دو دن پہلے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے کابینہ کے ساتھ دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے دو دن پہلے یعنی 21 ستمبر کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔وہ آج دوپہر 12 بجے دہلی سکریٹریٹ پہنچیں اور وزیر علیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پیر کو دہلی کابینہ کی میٹنگ بلا کر کچھ اہم فیصلے لے سکتی ہیں۔ اس دوران یہ بھی اطلاع ہے کہ دہلی اسمبلی کا اجلاس 26 اور 27 ستمبر کو ہوگا۔
آتشی نے اروند کیجریوال حکومت کے دوران 13 محکموں کو برقرار رکھا ہے۔ ان محکموں میں تعلیم، ریونیو، فائنس، بجلی اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) شامل ہیں۔ ایک اہلکار نے کہا، ”وہ (آتشی) پیر کو چارج سنبھالیں گی۔ دیگر وزراء کے بھی چارج سنبھالنے کا امکان ہے۔
آتشی کی قیادت والی نئی کابینہ میں زیر التواء منصوبوں، اسکیموں اور نئے اقدامات کی ایک طویل فہرست پہلے ہی زیر التوا ہے، جس کا منصوبہ اگلے سال فروری میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع کرنے کا ہے۔
کس وزیر کو کون سی وزارت ملی؟
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے ہفتہ کو ہی وزارتی عہدہ کا چارج سنبھال لیا تھا۔ آتشی کے بعد بھاردواج کے پاس آٹھ محکموں کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔
آتشی حکومت میں نئے وزیر بنائے گئے مکیش اہلاوت کو لیبر، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب، روزگار اور لینڈ اینڈ بلڈنگ کے محکموں کا چارج ملا ہے۔
عام آدمی پارٹی دہلی کے انچارج گوپال رائے کو ڈیولپمنٹ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ماحولیات اورجنگلات کا چارج دیا گیا ہے۔ رائے کیجریوال حکومت میں بھی ان محکموں کی ذمہ داری تھی۔
نجف گڑھ سے آپ کے ایم ایل اے کیلاش گہلوت کی ذمہ داری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پہلے کی طرح وہ وزارت ٹرانسپورٹ، ہوم، انتظامی اصلاحات، خواتین اور بچوں کی ترقی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دہلی کی بلی مارن اسمبلی سیٹ سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے عمران حسین کو خوراک اور سپلائی اور الیکشن کا قلمدان ملا ہے۔ ان کے پاس پہلے بھی یہی شعبہ تھا۔
بی جے پی اور لیفٹیننٹ گورنر پر نشانہ
آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیتے ہی آتشی نے بی جے پی اور لیفٹیننٹ گورنر پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگلے چار ماہ تک میرا کام دہلی کے لوگوں کا خیال رکھنا ہے۔ بی جے پی نے اے اے پی لیڈروں کو جیل میں ڈالنے سے لے کر دہلی میں ترقیاتی کاموں کو روکنے تک کی ہر کوشش کی۔ بی جے پی اور ایل جی وی کے سکسینہ نے سڑکوں کا کام روک دیا، دوائیوں کو اسپتالوں تک پہنچنے سے روک دیا، محلہ کلینک میں جانچ روک دی۔
بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…