سیاست

Article 370 : آرٹیکل 370 پر اب 2 اگست میں ہوگی سماعت ، سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو یہ ہدایات دیں

Article 370 :جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 پرہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی 20سے زیادہ درخواستوں پر منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ 2 اگست سے اس معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا، “ہم ان درخواستوں کی سماعت 2 اگست سے صبح 10:30 بجے کریں گے۔ ہم پیراور جمعہ کے علاوہ ہر روز 370 کی سماعت کریں گے۔”

سی جے آئی چندر چوڑ نے تمام فریقین کو 25 جولائی تک تمام مسائل کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیا گیا تھا۔ جس پر جموں و کشمیر کے لیڈروں نے سوالات اٹھائے۔

خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف درخواستیں

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے کہا کہ اس سے قبل مسائل کی فہرست تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، سی جے آئی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو یہ کام 25 جولائی تک کرنا چاہیے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اس کیس کی سماعت 2 اگست سے شروع کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ سماعت شروع ہونے سے پہلے یہ بھی بتایا جائے کہ کون کس طرف سے جرح کرے گا۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ 2019 میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ جس کے بعد اس کی شدید مخالفت ہوئی تھی  اور سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں دائر کی گئیں۔ اس سے متعلق 20 سے زیادہ عرضیاں زیر التوا ہیں۔جن کی سماعت چیف جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بنچ ایک ساتھ کرے گی۔

مرکز کی طرف سے دیا گیا حلف نامہ

سپریم کورٹ میں سماعت سے پہلے مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک حلف نامہ دیا گیا تھا۔ مرکز کی طرف سے داخل کیا گیا نیا حلف نامہ گزشتہ 4 سالوں میں جموں و کشمیر کے حالات میں بہتری پر مبنی ہے۔ اس معاملے میں شامل آئینی سوالات پر غور کرتے وقت اس پر غور نہیں کیا جائے گا۔

سینئر وکیل راجو رام چندرن نے بتایا کہ شاہ فیصل اور شہلا رشید نے اپنی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کی فہرست سے دونوں کے نام نکالنے کی ہدایت کردی۔ اب تک لیڈ پٹیشن شاہ فیصل بمقابلہ یونین آف انڈیا کے نام پر تھی جسے اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا، “ہم ان درخواستوں کی سماعت 2 اگست سے صبح 10:30 بجے کریں گے۔ ہم پیراور جمعہ کے علاوہ ہر روز 370 کی سماعت کریں گے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

11 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

18 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

35 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago