بھارت ایکسپریس-
GST Council Meeting: جی ایس ٹی کونسل کی 50ویں میٹنگ آج دہلی میں منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں آن لائن گیمنگ، کیسینو اور گھڑدوڑ پر ٹیکس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پنجاب اور دہلی کے وزیرخزانہ کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بحث ہوگئی۔ میٹنگ کے دوران پنجاب کے وزیرخزانہ ہرپال سنگھ چیما اوردہلی کے وزیر خزانہ آتشی مارلینا مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بھڑگئے۔ ان دونوں ہی ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔
میٹنگ میں آن لائن گیمنگ کے علاوہ کونسل، جی ایس ٹی ٹریبیونل اور اس کی بینچوں کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ کونسل نے جی ایس ٹی سے متعلقہ اہم موضوعات جیسے ٹیکس ریٹ، چھوٹ، دائرہ اور انتظامی طریقہ کارکا فیصلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اب تک کونسل نے 49 میٹنگیں کی ہیں اور اس کے فیصلوں کا ہندوستان میں جی ایس ٹی کے نفاذ کا خاصا اثر ہوا ہے۔
پوسٹنگ-ٹرانسفر پر مرکز اور عام آدمی پارٹی کے درمیان تنازعہ
دوسری جانب، دہلی میں سرکاری افسران کے ٹرانسفر-پوسٹنگ کے اختیارسے متعلق مرکز اور عام آدمی پارٹی کی حکومت کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ اس معاملے میں دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مرکز کے آرڈیننس کو چیلنج دیا ہے، جس پر سماعت چل رہی ہے۔
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…