Gangotri National Highway in Uttarkashi: موسلا دھار بارش نے اس وقت ملک کی کئی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ ایک طرف ہماچل میں ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب جیسی صورتحال ہے، وہیں اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے بڑےپتھر گر رہے ہیں۔ پیر کی رات اترکاشی میں ایک حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
اتراکاشی میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوا ہے ۔ گنگوتری سے اترکاشی سے واپس آرہے عقیدت مندوں کی گاڑی پر اوپر سے سونگر کے پاس پہاڑیوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بڑے بڑےپتھر گرے ۔ اس حادثہ میں مارے گئے عقیدت مندوں کا تعلق اندھرا پردیش کے اندور سے ہیں۔ جو اتراکھنڈ کی یاترا پر نکلے تھے۔
اترکاشی میں گنگوتری نیشنل ہائی وے پر پیش آیا
یہ حادثہ پیر کی رات اترکاشی میں گنگوتری نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ رات گئے کئی مسافروں کو بچا لیا گیا لیکن رات گئے تک لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بڑے بڑے پتھر گرتے رہےجس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ اس حادثے میں چارعقیدت مندوںکی موت ہو گئی ہے۔ جب کہ چھ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اترکاشی میں بارش کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ وہاں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنی گاڑیاں پارک کر کے ہائی وے کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
چار ہلاک، سات زخمی
چوہان کے مطابق واقعے میں سات دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کے مطابق مسلسل بارش اور پہاڑی سے ملبہ اور پتھر آنے کی وجہ سے بچاؤ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی جانب سے ہائی وے سے ملبہ ہٹانے اور اس پر ٹریفک کو ہموار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ ملبے تلے آنے والی تین گاڑیوں میں کل 31 افراد سوار تھے۔ اترکاشی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے مطابق ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سےگنگوتری قومی شاہراہ بھٹواڑی سے آگے کیپٹن برج، ہیلگوگڈ، سنگر، گنگنانی، سکھی نالہ اور ہرشیل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…