سیاست

India-Nepal Border On High Alert: نیپال میں تشدد کے بعد یوپی کے ان 7 اضلاع میں الرٹ، نیپالی فوج نے غیر ملکی شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری

نیپال میں پیر کے روز نوجوانوں(جنریشن زی) کا حکومت مخالف مظاہرہ پرتشدد ہوگیا۔ نیپال کے پی ایم کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری شدید حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر منگل کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہیں مظاہرین نے صدر رام چندر پاؤڈیل سمیت کئی اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کی ذاتی رہائش گاہوں پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران 22 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر نیپال حکومت نے پیر کی رات سوشل میڈیا پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔ اب تک نیپال میں وزیر داخلہ رمیش لیکھک سمیت تین وزراء استعفیٰ دے چکے ہیں۔
نیپالی فوج نے غیر ملکی شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری
نیپال کی فوج نے ملک میں موجود غیر ملکی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ کہیں پھنسے ہوئے ہیں ،تو نزدیکی سیکورٹی ایجنسی یا قریبی موجود سیکورٹی فورسز سے فوری رابطہ کریں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے اور انہیں ریسکیو کیا جا سکے۔ فوج نے کہا ہے کہ جو بھی مدد چاہتا ہے یا ملک سے نکلنا چاہتا ہے، وہ فوراً مقامی سیکورٹی فورسز سے رابطہ کرے۔ فوج نے تمام ہوٹل مالکان اور ٹور آپریٹرز سے بھی کہا ہے کہ وہ تعاون کریں اور غیر ملکی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
نیپال میں تشدد کے بعد یوپی کے ان 7 اضلاع میں الرٹ
نیپال میں جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر بھارت کی سرحد سے متصل اترپردیش کے سات اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارت-نیپال کی سرحد سے ملحق مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرامپور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری اور پیلی بھیت اضلاع میں سرحدی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ یہاں مسلح سرحدی فورس (SSB)، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو آخری وارننگ
نیپال کے فوجی سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے مظاہرین کو آخری وارننگ دی ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سخت انتباہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مظاہرین احتجاج بند کریں اور بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ انہوں نے کہا: اگر تشدد، لوٹ مار اور آگ زنی نہیں رکی تو رات 10 بجے سے پورے ملک میں فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں تعینات کر دی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago