سیاست

Maharashtra Election 2024: اجیت پوار نے‘ بٹیں گے تو کٹیں گے’نعرے کی مخالفت ، اب دیویندر فڑنویس نے کہہ دی یہ بات

مہاراشٹر میں ‘بٹیں گے تو کٹیں گے’ کے نعرے پر سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اسے بار بار استعمال کیا۔ یہ نعرہ مہاراشٹر میں بھی سنا گیا۔ لیکن بی جے پی کے اتحادیوں اور یہاں تک کہ مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈروں نے اس پر اعتراض کیا۔ اس پر ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

دیویندر فڑنویس نے جمعرات 14 نومبر کو کہا کہ ان کی پارٹی کا نعرہ ‘بٹیں گے تو کٹیں گے ‘ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی انتخابی مہم کے جواب میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھی اشوک چوہان اور پنکجا منڈے نیز نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اس کے ‘اصل’ معنی کو سمجھنے میں ناکام رہے۔

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے بار بار استعمال کیے جانے والے اس نعرے نے اپوزیشن کو متحد کر کے اس کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس نعرے کے فرقہ وارانہ مضمرات ہیں، جب کہ حکمران اتحاد کے کچھ رہنماؤں نے اس پر اعتراض بھی کیا ہے۔

ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ‘بٹیں گے تو کٹیں گے ‘ (تقسیم  سے تباہی ہوگی) کانگریس کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی کی تقسیم پسند انتخابی مہم کے جواب میں لگایا گیا نعرہ ہے۔ اس نعرے کا  بنیادی پیغام یہ  ہے کہ ‘سب کو مل کر رہنا ہے’۔’

فڑنویس نے کہا، ”اس نعرے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ لاڈکی بہن یوجنا کا فائدہ مسلم خواتین کو نہیں دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’بٹیں گے تو کٹیں گے ‘‘ کانگریس اور ایم وی اے کی خوشامد (سیاست) کا جواب ہے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران ‘ووٹ جہاد’ کا استعمال کیا اور مساجد میں پوسٹر لگائے گئے، لوگوں کو کسی خاص پارٹی کو ووٹ دینے کی ترغیب دی گئی۔ یہ کس طرح کا سیکولرازم ہے؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mumbai Terror Attack: اٹھارہ سال بعد بھی 26/11 کا سب سے بڑا سوال! کیا ہم نے صرف سکیورٹی بڑھائی یا نظام کی جوابدہی بھی طے کی؟

26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…

53 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

1 hour ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago