انڈین نیشنل کانگریس کی اتر پردیش یونٹ کے صدر اجے رائے نے پارٹی کے سابق صدر اور رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرینکا گاندھی کو وارانسی سے الیکشن لڑنا چاہیے تھا۔ اجے رائے نے کہا کہ ہم سب نے پرینکا سے لڑنے کی درخواست کی تھی۔ اگر وہ واقعی لڑتی تو مقابلہ دلچسپ ہوتا۔
دہشت گردی کے واقعہ پراجے رائے نے کہا کہ ایل جی صاحب وارانسی میں آکر وزیر اعظم کوالیکشن لڑانے میں مصروف تھے اور یہاں کام کر رہے ہیں تو کیا ہوگا یہی ہوگا اور کیا۔ بی جے پی کے 400 پارکے نقصان پر اجے رائے نے کہا کہ ان کے سارے نعرے فیل ہوگئے
تو یہ بھی فیل ہو گیا۔
‘میں یہ تکبر کی وجہ سے نہیں کہہ رہا ہوں…’
آپ کو بتا دیں کہ امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے بڑی جیت حاصل کرنے کے بعد کانگریس لیڈر راہل اور پرینکا گاندھی منگل کو پہلی بار رائے بریلی پہنچے۔ اس دوران عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کرشدید حملہ کیا۔
وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا وارانسی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑتی تو وہ وزیر اعظم مودی کو دو سے تین لاکھ ووٹوں سے شکست دیتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ تکبر کی وجہ سے نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہندوستانی عوام نے وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان کی سیاست سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے صرف نفرت کی بنیاد پر الیکشن لڑا۔ ملک کے لوگ اب نفرت اور تشدد کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
راہل گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے بڑے فرق سے الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کو شکست دے کر اپنے خاندانی گڑھ کو برقرار رکھا ہے۔ جب کہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کے ایل شرما نے بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی کو 1.6 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ جس کے بعد کانگریس پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…