ٹھانے: مہاراشٹر کے ڈومبیولی شہر کے MIDC میں واقع ایک پبلک لمیٹڈ کیمیکل کمپنی میں بدھ کے روز ایک زوردار دھماکے کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ گزشتہ تین ہفتوں میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ڈومبیولی فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن کئی ٹیمیں آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں۔
ڈومبیولی فائر کنٹرول کے مطابق، گنجان آباد والے رہائشی علاقوں سے گھرا مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) کمپلیکس فیز II میں واقع انڈو امائنز لمیٹڈ میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگ گئی۔
افسر نے کہا، “اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے کم از کم سات فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر روانہ کیے گئے۔ طبی ٹیمیں بھی موقع پر بھیجی گئی ہیں۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فیکٹری کے اندر کوئی پھنسا ہوا تو نہیں ہے؟
عینی شاہدین نے بتایا کہ کم از کم دو بڑے دھماکے ہوئے ہیں، جس کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ گاڑھا سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ مہینے 23 مئی کو امودن کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کئی دھماکے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ انڈو امائنز لمیٹڈ اس جگہ سے 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ٹھانے میں بھی آگ لگنے کی خبر
بتا دیں کہ حال ہی میں ٹھانے میں بھی آگ لگنے کی خبر آئی تھی۔ یہ آگ منگل کی صبح سویرے بھیونڈی علاقے میں ایک سینیٹری نیپکن فیکٹری میں لگی تھی۔ بھیونڈی-نظام پور میونسپل کارپوریشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے راجو وارلیکر نے بتایا کہ صبح تقریباً 3 بجے سروالی انڈسٹریل ایریا میں آگ لگی۔
ٹھانے کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی خبر
دوسری جانب مہاراشٹر کے ٹھانے شہر میں 27 منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران نے یہ جانکاری دی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے انچارج یاسین تڈوی نے بتایا کہ منگل کی دیر رات تلسیدھام سوسائٹی میں واقع عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…