-بھارت ایکسپریس
Afzal Ansari: مافیا اورایم پی عتیق احمد اوران کے بھائی اشرف احمد کی ہفتہ کی رات پریاگ راج میں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا، اس معاملے میں اب بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی ) رکن اسمبلی افضل انصاری کا بیان آیا ہے، افضل انصاری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کل کے واقعے کے بعد کیا نظام پر لوگوں کا اعتما باقی رہے گا؟
افضل انصاری نے وزیراعظم یوگی ادتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر ان پر نشانہ سادھا اور کہا، اگر دیش میں قانون کا راج ہے اور اترپردیش میں عمدہ قانون کا نظام ہے اور ہماری زبان ہے کہ ٹھوک دو، مٹی میں ملے دیں گے۔۔۔ تو یہی سب ہوگا، کہیں ایسا نہ ہو کے اس واقعہ کی جانچ کسی ایجنسی کو دی جائے، اور سچ آنے سے پہلے ، عتیق کے قاتلوں کا ابھی انکائونٹر ہوجائے تاکہ اصلی راز دفن ہوجائے،
مختار انصاری کی سیکورٹی کے سوال پر افضل انصاری نے کہا ، سازش ایک جگہ نہیں ہورہی ہے، جن کے ہاتھ کھلے رہ گئے ہیں وہ ایسا کرتے ہیں، جو ان کے اوپر بیٹھا ہے ، وہ ان کو شاباشی دیتا ہے ۔
غازی پور میں مختار انصاری کے خاندان کی پہچان ایک معزز سیاسی خاندان کی ہے۔ مختار انصاری کے دادا ڈاکٹر مختار احمد انصاری ایک فریڈم فائٹر تھے ۔ گاندھی جی کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ 1926- 1927 میں کانگریس کے صدر بھی رہے۔ مختار انصاری کے نانا بریگیڈیئر محمد عثمان کو 1947 کی جنگ میں ان کی شہادت پر مہاویر چکر سے نوازا گیا۔ ہندوستان کے سابق نائب صدر حامد انصاری مختار انصاری کے چچا ہیں۔
اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عتیق اور اشرف کو قتل کرنے والا لیولیش تیواری باندہ کا رہنے والا ہے، جب کہ ارون موریہ کاس گنج کا رہنے والا ہے۔ اور تیسرے ملزم سنی کا تعلق ہمیر پور ضلع سے ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران تینوں ملزمان نے اپنا ایک ہی پتہ بتایا ہے۔ پولیس ان کے بیانات کی تصدیق کر رہی ہے۔ تفتیش میں ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ تینوں ملزمین عتیق اور اشرف کو قتل کرنے کے مقصد سے پریاگ راج آئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…