مہاراشٹر کی اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ شیو سینا کے دو حصوں میں تقسیم کے بعد اب نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) میں بھی ٹوٹ کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ چچا-بھتیجے یعنی شرد پواراور اجیت پوارکے درمیان تقریباً ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے چل رہی خاموش لڑائی اب فیصلہ کن موڑ تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں ان دنوں سب کی زبان پر قیاس آرائی ہے کہ این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار بی جے پی کے ساتھ جاننا چاہتے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ انہوں نے این سی پی سربراہ اور اپنے چچا شرد پوار سے کہا ہے کہ پارٹی کو بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے میں شامل ہونا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق، اجیت پوار نے اس کے لئے پیچھے دلیل دی ہے کہ وہ اور پارٹی کے کئی دیگر اراکین اسمبلی مختلف ایجنسیوں کے ہاتھوں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اور اب اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
این سی پی اراکین اسمبلی کو اپنے پالے میں کرنے میں مصروف ہیں اجیت پوار
حالانکہ شرد پوار بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں اور خبر ہے کہ انہوں نے اپنے بھتیجے سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ لینے کے لئے آزاد ہیں۔ ایسے میں اجیت پوار کے قریبی لوگوں نے پارٹی کے 54 اراکین اسمبلی میں سے بیشتر کو اپنے حق میں کرنے کے لئے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف، پارٹی کے پرانے لیڈران نے بڑے پیمانے پر شرد پوار کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب یہ یقینی بنانے کے لئے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو فون ملانا شروع کردیا ہے کہ وہ اجیت پوار کے ساتھ نہ جائیں۔
دوسری جانب، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈر اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے ادھو ٹھاکرے سے کہا ہے کہ اگرکوئی خود بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے، تب بھی ان کی پارٹی بی جے پی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائے گی۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…