سیاست

Poster war between Delhi and Centre: دہلی اور مرکز کی  پوسٹر جنگ :مودی ہٹاؤ’ کے خلاف دہلی میں لگائے گئے ‘کیجریوال ہٹاؤ’ کے پوسٹر

Poster war between Delhi and Centre: بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے بیچ سیاسی جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ایک دوسرے پر زبانی  جنگ  کے بعد  اب پوسٹر بازی کی جنگ  بھی شروع ہوگئی ہے ۔ پی ایم نریندر
مودی کے خلاف پوسٹرز کے جواب میں ملک کی راجدھانی دہلی میں اروند کیجریوال ہٹاو کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ اب دہلی کے لوٹین زون میں منڈی ہاؤس کے قریب سی ایم اروند کیجریوال کے خلاف ایک متنازعہ پوسٹر بھی ملا ہے۔ اس پوسٹر میں درخواست گزار کے بجائے بی جے پی ایم ایل اے مجندر سنگھ سرسا کا نام لکھا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ منگل کو پورے دہلی شہر میں پی ایم مودی کے قابل اعتراض پوسٹر دیکھے گئے۔ اس کے خلاف دہلی پولیس نے تقریباً 100 ایف آئی آر درج کیں  تھیں   اور کئی لوگوں کو گرفتار بھی  کیا۔ ان پوسٹروں پر لکھا تھا، ‘مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ’۔ دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے دفتر سے ایک وین بھی ضبط کی، جس میں اس طرح کے ہزاروں پوسٹر رکھے گئے تھے۔ ان پوسٹروں پر پرنٹنگ پریس کا کوئی نام نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ایسی معلومات تھی جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ پوسٹرز کس نے چھاپے ہیں۔

بی جے پی نے یہ الزام لگایا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی کو لے کر منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد ان پوسٹروں کو لے کر مرکز اور آپ کے درمیان ایک نئی جنگ سے  شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی  پر پوسٹر لگانے کے دوران قانون کی پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان ہریش کھورانہ نے کہا، “آپ میں یہ کہنے کی ہمت نہیں ہے کہ انہوں نے احتجاج کیا، انہوں نے پوسٹر لگا کر قانون توڑا۔”

تقریباً 2000 پوسٹر مبینہ طور پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دفتر میں پہنچائے جا رہے تھے۔ پولیس نے ان پوسٹروں کو ضبط کر لیا۔ وین کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسے پوسٹروں کو AAP ہیڈکوارٹر لے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جبکہ گرفتار پرنٹنگ پریس مالکان نے پولیس کو بتایا کہ انہیں 50,000 “مودی ہٹاو، دیش بچاؤ” کے پوسٹرز چھاپنے کے آرڈر ملے ہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago