سیاست

Aero India 2023: پی ایم مودی نے ایئرو انڈیا شو کا افتتاح کیا، بولے- یہ صرف شو نہیں، بھارت کے خود اعتمادی کا عکاس

Aero India 2023:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس میں ملک اور بیرون ملک کے نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ اس نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس میں ہندوستانی MSMEs، مقامی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی مشہور کمپنیاں بھی ہیں۔

بنگلورو میں منعقد اس شو میں پی ایم نریندرمودی  نے کہا کہ دفاع ایک ایسا علاقہ ہے، جس کی ٹیکنالوجی، مارکیٹ اور چوکسی سب سے پیچیدہ سمجھی جاتی ہے۔ ہمارا ہدف 2024-25 تک اس کی برآمدات کو 1.5 بلین سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر کرنا ہے۔

 یہ شو 17 فروری تک چلے گا۔ اس ایئر شو میں ہوا بازی کے میدان میں ہندوستان کی ترقی اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کو دیکھا جاسکے گا اور شو کے دوران کئی لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ایشیا کا سب سے بڑا ایروشو  (نمائش)، یہ شو یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن پر 17 فروری تک جاری رہے گا، اس شو کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی  کی  تقریر سے ہوا جس میں ’میک ان انڈیا‘ مہم کو تقویت ملے گی اور گھریلو ہوا بازی کے شعبے کو ایک نئی تحریک ملے گی۔ اس سال کے ایونٹ کا تھیم ’دی رن وے ٹو اے بلین اوپورچیونٹی‘ ہے

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 809 نمائش کنندگان نے شو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ جن میں 110 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز سفیر الزبتھ جونز ایرو انڈیا میں اب تک کے سب سے بڑے امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہندوستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنا رہا ہے، یقیناً ہم دونوں کی پسند کا پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔ ہم تیزی سے باہمی طور پر فائدہ مند مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقیاتی شراکت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بنگلورو ایرو اسپیس سیکٹر کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ ہمارا مقصد ایک متحرک دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

12 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

46 minutes ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

3 hours ago