سیاست

Acharya Pramod Krishnam: “Wish Rahul Had Such Values” :سندھیا  کےدگ وجے سنگھ کے لئے احترام  پرمود کرشنم نے راہل گاندھی پر کسا طنز،کہا کاش راہل میں ہوتے ایسے سنسکار

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کی سیاست کے “راجہ” اور “مہاراجہ” یعنی سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے درمیان زبانی جنگ سب پر عیاں ہے۔ انتخابات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔ اور انتخابی ماحول ختم ہونے کے بعد بھی وقتاً فوقتاً دونوں لیڈر ایک دوسرے پر طنز کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔

لیکن آج ایک عوامی پروگرام کے دوران جیوترادتیہ سندھیا نے اپنے انتہائی شائستہ اورنرم  رویے سے نہ صرف دگ وجے سنگھ بلکہ وہاں موجود تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔

دراصل  بھوپال کے راتی باڑ علاقے میں منعقد ایک نجی تقریب میں مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ وہ اسٹیج پر آکر کرسی پر بیٹھ گئے۔ تبھی ان کی نظر سامنے بیٹھے راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ پر پڑی، جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پروگرام میں آئے تھے۔

دگ وجے سنگھ کو دیکھتے ہی سندھیا اسٹیج سے نیچے اترے اور ان کے پاس جا پہنچے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتے ہوئے کہا، “معافی چاہتا ہوں، میں آپ کو دیکھ نہیں پایا۔“ پھر انہوں نے دگ وجے سنگھ کا ہاتھ پکڑا اور احترام سے انہیں اپنے ساتھ اسٹیج تک لے گئے۔

یہ منظر دیکھ کر پروگرام میں موجود لوگوں نے دونوں رہنماؤں کا زور دار تالیوں سے استقبال کیا۔

اسی واقعے پر کَلکی پیٹھادھیشوَر آچاریہ پرمود کرشنم نے “سنسکاروں” کی بات جوڑتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا:”کاش یہ سنسکار راہل گاندھی میں ہوتے، تو بزرگ لیڈروں کو ‘لنگڑا گھوڑا’ نہ کہتے۔ انہیں جیوترادتیہ سندھیا سے کچھ تو سیکھنا چاہیے تھا۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

1 hour ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

2 hours ago