سیاست

MCD Standing Committee Elections News: ‘عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں نہیں لے گی حصہ ، منیش سسودیا نے کیااعلان

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جمعہ کو ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 18 ویں ممبر کے انتخاب کو لے کر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے صرف ایک رکن کا انتخاب سراسر غلط ہے۔ آج کے الیکشن میں پی ایم نریندر مودی کی ہدایت پر بی جے پی جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ دہلی میں ہر روز نئے کارنامے ہو رہے ہیں۔

منیش سسودیا کے مطابق دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے ایم سی ڈی کمشنر کو رات تک انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ میں پوچھتا ہوں- یہ کیا سازش ہے؟ آخر ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ منتخب افراد پر مشتمل ایوان کی صدارت کوئی افسر کیسے کر سکتا ہے۔ چندی گڑھ میں کوئی مسیحاتھے، جس نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اسی طرح ایم سی ڈی کمشنر کہہ رہے ہیں کہ میں یہ ایل جی کی ہدایت پر کر رہا ہوں۔

‘ جمہوریت کو شرمناک  کرنا والا قدم ہے
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو کل اگر بی جے پی چاہے تو کسی بھی اسمبلی یا لوک سبھا کی میٹنگ ایڈیشنل سکریٹری کی صدارت میں کرائی جا سکتی ہے۔ بی جے پی نے ہندوستان کی جمہوریت کے لیے شرمناک کام کیا ہے۔ آج مارڈن   مسیح ہیں کمشنر صاحب ۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی یا ایم سی ڈی یا کمشنر کو ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی آج ایک بجے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ عام آدمی پارٹی اسے این ویلڈ قرار دے رہی ہے۔

‘آج کا الیکشن غیر قانونی ہے’

ایل جی یا ایم سی ڈی یا کمشنر کو ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا رکن منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی آج ایک بجے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ عام آدمی پارٹی اسے ناجائز قرار دے رہی ہے۔

یہ  ہےپورا معاملہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات گزشتہ ڈیڑھ سال سے تنازعات میں ہیں۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے 18 ویں ممبر کا انتخاب 26 ستمبر کو ہونا تھا ،جسے میئر شیلی اوبرائے نے جمعرات کو 5 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔ اس کے بعد ایل جی نے ایم سی ڈی کمشنر کو کل رات 10 بجے سے پہلے کسی بھی حالت میں اسے مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ایل جی کے اس حکم کی منیش سسودیا نے سخت تنقید کی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ انتخابات ملتوی ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi MCD Standing Committee Election: عام آدمی پارٹی-کانگریس کے کونسلروں کے بغیر الیکشن، تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا الیکشن

ایم سی ڈی کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہورہا ہے کہ اس الیکشن میں عام…

26 mins ago

Japan New PM Shigeru Ishiba: شیگیرو ایشیبا جاپان کے نئے وزیر اعظم ، اگلے ہفتے سے سنبھالیں گےچارج

جاپان کو نیا وزیراعظم ملنے جا رہا ہے۔ خبر ہے کہ سابق وزیر دفاع شیگیرو…

2 hours ago

Israel-Hezbollah War Ceasefire: اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویزکردی مسترد، نیتن یاہو نے حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کردیا اعلان

حزب اللہ اوراسرائیل کے درمیان جاری جنگ کےسبب امریکہ، فرانس نے 21 دنوں کا سیزفائرکا…

2 hours ago

Asaduddin Owaisi furious over Ajmer Dargah Issue: اجمیر درگاہ میں مندر کا دعویٰ، اسدالدین اویسی برہم، مرکزی وزیر کرن رجیجو سے مانگا جواب

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے درگاہ…

2 hours ago