قومی

Class 2 Boy “Sacrificed” For School’s “Success: اسکول کی ترقی کیلئے طالب علم کا قتل،ہاتھرس کے اسکول میں دوسری جماعت کے چھوٹے بچے کو گلا دبا کر مار دیا،جانچ جاری

گزشتہ ہفتے ہاتھرس میں اسکول کے ہاسٹل میں  رہ کر تعلیم حاصل کرنے والے دوسری جماعت کے ایک  طالب علم کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ سے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بچے کے گھر والے اسکول پہنچے تو اسکول ڈائریکٹر طالب علم کی لاش اپنی گاڑی میں لے کر بھاگ گئے۔ اس کے بعد سے پولس معاملے کی جانچ کر رہی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے اسکول ڈائریکٹر سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق اسکول کی ترقی کے لیے کلاس 2 میں پڑھنے والے بچے کو (بلی دینے)قربان کرنے کا منصوبہ تھا۔ لیکن منصوبہ ناکام ہونے پر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ یہ پورا معاملہ ہاتھرس ضلع کے ساہ پاؤ تھانہ علاقے کے گاؤں راسگاون کا ہے۔ ہاتھرس پولیس کے مطابق کلاس 2 کے بچے کو اسکول کے باہر ٹیوب ویل پر  بلی دیاجانا تھا لیکن جب بچے کو اسکول کے کمرے سے باہر نکالا گیا تو بچہ جاگ گیا۔ اس لیے آپا دھاپی میں تین افراد نے بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

اسکول ڈائریکٹر کے والد تنتر منتر کرتے ہیں، معلومات کے مطابق 6 ستمبر کو راج نامی بچے کی قربانی دینے کا منصوبہ تھا، لیکن یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔ اسی دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو سارا معاملہ سامنے آیا۔ جس کے مطابق ملزم نے 6 ستمبر کو راج (9-10 سال کی عمر) نامی لڑکے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جب ملزمان بچے کو لے کر جا رہے تھے تو بچے نے شور مچا دیا۔ جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

تحقیقات کے دوران اسکول کے پیچھے نصب ٹیوب ویل سے خفیہ سامان برآمد ہوا۔ جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکول میں تنتر منتر کا رواج تھا۔ قتل کے پیچھے مقصد قربانی کے ذریعے اسکول کی خوشحالی کو یقینی بنانا تھا۔ اسکول ڈائریکٹر نے اسکول کی ترقی کے لیے قرض بھی لیا تھا۔ ڈائریکٹر کا خیال تھا کہ قربانیاں دینے سے اسکول ترقی کرے گا۔ کلاس 2 میں پڑھنے والے بچے کو 22 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں گرفتار پانچ ملزمان سے پوچھتاچھ اور آگے کی کاروائی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

8 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

34 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago