اروناچل پردیش میں چینی دراندازی کا مسئلہ اٹھانے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود کانگریس نے جمعرات کو ایک بار پھر لوک سبھا(Lok Sabha) میں التوا کا نوٹس پیش کیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری(Manish Tiwari) نے اپنے نوٹس میں کہاکہ اہم سوالات ہیں جن کوپوچھے جانے کی ضرورت ہے، یہ جھڑپیں کیوں ہو رہی ہیں، پہلے گالوان اور اب یانگتسے؟ چینی کیا چاہتے ہیں؟ کیا ان حملوں کے نتیجے میں ہم نے چینیوں سے کوئی علاقہ کھویا ہے، اگر ایسا ہے تو حکومت اسے واپس لینے کا کتنا اور کیسے منصوبہ رکھتی ہے؟
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر بنایا ہے اور ایل اے سی کے ساتھ اضافی فوجی دستے جمع کیے ہیں۔ مبینہ طور پر کم از کم تین اضافی پی ایل اے بریگیڈ کے ساتھ تعینات ہیں۔
تاہم بدھ کے روز اپوزیشن نے اس معاملے پر بحث سے انکار کے بعد دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کر دیا۔
اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر 2022 کو دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں دونوں ممالک کے کچھ فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمی ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
سال 1975 کے بعد سال 2020 میں مشرقی لداخ کے گالوان میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ اس میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔
اس کے بعد چین نے مشرقی لداخ کی پینگونگ تسو جھیل میں اپنی گشتی کشتیوں کی تعیناتی بڑھا دی۔ یہ علاقہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ہے۔
اس سے قبل بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ممالک لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر اپنے فوجیوں کی موجودگی بڑھا رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…