قومی

Zilhaj moon sighted: ہندوستان میں نظرآیاذوالحجہ کا چاند،17 جون کو ملک بھر میں ہوگی عیدالاضحیٰ،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔آج شام ملک کے متعدد ریاستوں میں اور مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کو خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور مغرب بعد وہ چاند بھی نظرآگیا جس کا انتظار ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمان کررہے تھے۔ مطلع صاف ہونے کی وجہ سے بیشتر مقامات سے چاند دیکھنے جانے کی بڑی تعداد میں تصدیق ہوئی اور مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ آج ذو الحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔اور عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔

امارت شرعیہ سے لے کر بیشتر ریاستی رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے دو دن پہلے ہی بیان اور اپیل جاری کرکے مسلمانوں سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کا خاص طور پر اہتمام کریں۔ ساتھ میں چاند نظرآنے کی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کریں،جمعیت جماعت کی جانب سے بھی کچھ اسی قسم کی اپیل کی گئی تھی اور اب شام کے بعد بیشتر کمیٹیوں جماعتوں نے یہ بیان جاری کردیا ہے کہ ذوالحج کا چاند ہندوستان میں نظرآگیا ہے اس لئے ہندوستان میں 17 جون کو یوم النحر ہوگا،یعنی قربانی کا پہلا دن ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ یا تھااور وہاں حج کا رکن اعظم  یعنی وقوف عرفہ 15 جون کو ادا کئے جانے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ 16جون کو ہو گی۔حسب رویت سعودی عرب میں عید کے ایک دن بعد ہندوستان میں بھی عیدالاضحیٰ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

AddThis Website Tools
Rahmatullah

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago