مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے حالیہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران شرد پوار پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی وزیر چندرکانت پاٹل کے تعلق سے کئے گئے تبصرے پر اپنی بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔ ووٹنگ پر منفی اثرات کے لیے بی جے پی کے وزیر پر الزام لگانے کی کوشش کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ پاٹل کوان کے چچا کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اجیت پوار کی اہلیہ سپریہ سولے سے بارامتی پارلیمانی حلقہ میں 1.5 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہار گئیں۔
چندرکانت پاٹل نے کیا کہا؟
بارامتی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ، جس علاقے میں شرد پوار کی مضبوط گرفت ہے، چندرکانت پاٹل نے انہیں (شرد پوار) کو ہرانے کا اپنا ارادہ واضح کر دیا تھا۔ انہوں نے این سی پی کے سرکردہ لیڈر پر الزام لگایا کہ بی جے پی-شیو سینا اتحاد نے 161 سیٹیں جیتنے کے باوجود شیوسینا کو اپنے ساتھ لا کر 2019 (اسمبلی) انتخابات کے مینڈیٹ کو نظر انداز کیا۔ پاٹل نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا، “میں اور میری پارٹی کے کارکن چاہتے ہیں کہ شرد پوار بارامتی میں ہاریں اور ہمارے لیے یہی کافی ہے۔”
اجیت پوار نے پاٹل کے بیان کو غلط قرار دیا۔
تب اجیت پوار نے پاٹل کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’’شرد پوار بارامتی لوک سبھا سیٹ کے امیدوار نہیں ہیں۔ یہ پاٹل کی طرف سے دیا گیا ایک غلط بیان ہے۔ ان کی جانب سے یہ بیان دینے کے بعد، ہم نے ان سے بارامتی میں الیکشن نہ لڑنے کی بات کہی ۔” اجیت پوار نے جمعرات کو کہا، ”میں نے یہ تب بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں۔ لوگوں کو ان کا (پاٹل کا) بیان پسند نہیں آیا کہ وہ (شرد) پوار کو شکست دینے بارامتی آئے ہیں۔
اجیت پوار کے اس نئے بیان کو انتخابی شکست کی ذمہ داری اس پارلیمانی حلقہ میں پاٹل کے بیان سے پیدا ہونے والے منفی اثرات پر ڈالنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کا خیمہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے مسلسل میٹنگیں کر رہا ہے اور اسی دوران پوار کے اس بیان کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…