آپ جب بھی کسی شاپنگ مال یا دکان پر جاتے ہیں تو آپ نے کئی جگہوں پر لکھا ہوا دیکھا ہوگا کہ بیچا ہوا سامان واپس نہیں ہو گا۔حالانکہ دکانداروں کا یہ فیصلہ صارفین کے حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اب گجرات حکومت نے بھی اس کو مان لیا ہے۔ حکومت نے سرکلر جاری کر دیاہے۔ اس سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ جو بھی کسٹمر کوئی چیز خریدتا ہے وہ اسے اسی طریقے سے دکاندار کو واپس کر سکتا ہے۔ دکاندار اس سامان کو واپس لینے سے بالکل انکار نہیں کر سکتے۔گجرات حکومت کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تاجر یا دکاندار فروخت شدہ سامان واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف کنزیومرکورٹ میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ کوئی شخص یا ادارہ اپنے طور پر اصول نہیں بنا سکتا۔ اگر تاجر مجرم پایا جاتا ہے تو اسے جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے۔
اس کی ایک نہیں کئی مثالیں دیکھنے کو ملیں گی۔ حالیہ دنوں احمد آباد میں ایک خاتون نے شو روم سے اپنے شوہر کے لیے تقریباً 16 ہزار روپے کی گھڑی خریدی تھی۔ جب وہ اسے لے کر گھر پہنچی تو گھڑی اس کے شوہر کی کلائی پر فٹ نہیں آئی۔ اس کے بعد خاتون نے گھڑی واپس کرنا چاہی لیکن شوروم کے مالک نے بل میں لکھی ہوئی لائن کا ذکر کیا۔ اس میں لکھا تھا کہ ‘ایک بار فروخت ہونے کے بعد واپس نہیں لی جا سکتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے شوروم مالک نے خاتون کو واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد خاتون کنزیومر کورٹ پہنچی اور شکایت درج کرائی۔
اب بات کریں قواعد کی تو ماہرین کے مطابق اگر کسی دکاندار نے کسی کسٹمر کو کوئی چیز بیچی ہے اور وہ کسٹمر کی ضروریات پوری نہیں کرتی تو صارف اسے اس کی اصل شکل میں واپس کرسکتا ہے۔ اگر دکاندار سامان واپس لینے سے گریزاں ہے تو کسٹمر شکایت درج کرا سکتا ہے۔اگر سامان میں کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو کسٹمر کو اس کا نقصان کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ، اگر صارف سامان واپس کرنا چاہتا ہے، تو دکاندار کوسامان کی قیمت واپس کر نا ہوگا۔ یہی نہیں، اگر صارف کو خراب سامان کی وجہ سے کوئی نقصان ہوتا ہے، تو صارف اس نقصان کے معاوضے کا دعویٰ بھی کر سکتا ہے۔
ان تمام معاملات کے حوالے سے شکایت کہاں درج کرنی ہے اس بارے میں بہت سے لوگوں علم نہیں ہے۔ اس لیےآپ کو بتادیں کہ شکایت کہاں درج کرائی جائے۔ اگر دکاندار سامان واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو گاہک ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم، اسٹیٹ کنزیومر کمیشن اور نیشنل کنزیومر کمیشن میں شکایت درج کرا سکتا ہے۔ آپ وزارت برائے امور صارفین کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کر سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…
جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے…
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ، جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل کی برادریوں…
سنہ 2014 سے قبل ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو ایک شدید جدوجہد کا سامنا کرنا…
کرن رجیجو نے کتاب کے اجراء کے موقع پر مصنفین کی تعریف کی اور ان…
ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی وابستگی ان کے ورثے کو…