قومی

Kharge targets CM Yogi: ’’سادھو کا لباس پہنتے ہیں، زبان دہشت گردوں کی بولتے ہیں…‘‘، ملکارجن کھڑگے کا سی ایم یوگی پر زبانی حملہ

پلامو: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما کا نام لے کر ان پر زبانی حملہ کیا۔ جھارکھنڈ کی چھترپور اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’وزیراعظم خود کو بیکورڈ کا بیٹا کہتے ہیں، لیکن وہ فارورڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ وہ بیکورڈ کو کچلنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘‘

یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ وہ سادھو کا لباس پہنتے ہیں، لیکن لوگوں کے درمیان آ کر ’بٹیں گے تو کٹیں گے‘ جیسی بات کرتے ہیں، کیا یہ سادھو کا کام ہے؟ ایسا کوئی ٹیررسٹ بول سکتا ہے، سادھونہیں بول سکتا ہے۔ کانگریس صدر یہیں نہیں رکے، انہوں نے یوگی کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے بھگوا لباس وزیر اعظم کی طرح جھوٹ بولنے کے لیے پہنا ہے؟ سادھو تو رحمدل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کئی مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ جب راجیو گاندھی کو انسانی بم سے اڑا دیا گیا تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ ٹکڑے جوڑ کر ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ سونیا گاندھی نے ان لوگوں کو معاف کر دیا جنہوں نے ایسا کیا۔ اس کو رحمدل کہتے ہیں۔

بی جے پی پر تقسیم کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ وہ ہمیں ہندوؤں اور مسلمانوں میں بانٹنے کا کام کر رہے ہیں۔ ’بٹو گے تو کٹو گے‘ بولنے والے خود ہی لوگوں کو بانٹ اور کاٹ رہے ہیں۔ بی جے پی والوں نے کچھ نہیں کیا، لیکن ملک کو ڈراتے پھرتے ہیں۔ وہ ہمارے لوگوں کو الیکشن کے دوران ای ڈی اور انکم ٹیکس کے چھاپوں سے ڈرا رہے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے جھارکھنڈ میں ہمارے کارکنوں کو دھمکی دی۔ لیکن، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ یہاں کے لوگ انگریزوں سے نہیں ڈرے تو ان سے کیا ڈریں گے؟ ہمارا نعرہ ایک ہی ہے ’ ہم ڈریں گے تو مریں گے، اس لیے ہم ڈریں گے نہیں‘، سماج کو تقسیم کرنے والے لوگ پھر سے سماج کو تقسیم کرنے میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ لوگوں کو بہت ڈراتے ہیں۔ شاہ کو ڈرانے کا پاور مودی جی نے دیا ہے۔ انہیں کوآپریٹو منسٹری بھی دی گئی ہے۔ کیا اور کوئی قابل نہیں ہے؟ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی جی ہمیشہ کہتے ہیں کہ بھگوان نے مجھے آپ کی خدمت کے لیے بھیجا ہے۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ میں ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہوں۔ کہتے ہیں کہ میں اوپر سے آیا ہوں۔ وہ گجرات سے آ کر وارانسی میں ایم پی بنے۔ لوگ ان کے اصولوں سے نفرت کرتے ہیں، اس لیے ان کا ووٹ فیصد کم ہوا ہے۔ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹیوں کی حفاظت کی بات کرتے تھے لیکن منی پور میں ہر روز بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی منی پور گئے، لیکن وہاں جانے کی ہمت پی ایم میں کیوں نہیں ہے؟ ایسا اس لیے، کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کی پول کھل گئی ہے۔ اس لیے ان کا گراف گر گیا ہے۔ ان کا جھوٹ ایسا ہے کہ اگر آسمان میں چیل اڑ رہا ہے، تو وہ بولیں گے کہ دیکھو بھینس اڑ رہی ہے۔

کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ اسمبلی نے ریاست میں پسماندہ طبقات، ایس سی اور ایس ٹی کے ریزرویشن میں اضافہ کرنے کی تجویز پاس کی ہے۔ یہ گورنر کے پاس پڑا ہوا ہے۔ وہ قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ لوگوں کی بھلائی نہیں چاہتے۔ انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا، سنا ہے سمندر کو بڑا گمان آیا ہے، ادھر ہی لے چلو کشتی جدھر طوفان آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

11 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

18 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

30 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

57 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago