جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کرنے پہنچے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ہیمنت سورین حکومت پرجم کرتنقید کی ہے۔ سی ایم یوگی نے سورین حکومت میں وزیر رہنے والے عالمگیر عالم کا موازنہ ‘اورنگ زیب’ سے کیا،چونکہ ان کے قریبی ساتھی کے گھر سے بھاری رقم کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اورنگزیب نے ملک کو لوٹا اسی طرح عالمگیر نے ریاست کے غریبوں کو لوٹا۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم یوگی نے ایک بار پھر ‘بٹیں گےتو کٹیں گے’ کا نعرہ دہرایا۔ جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے کہا کہ اورنگ زیب نے ملک کو لوٹا، مندروں کو تباہ کیا، اسی طرح جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا ایک وزیر عالمگیر ہے، جس کے گھر سے نوٹوں کے گٹھے ملے ہیں۔ یہ رقم جھارکھنڈ کے غریبوں کی تھی جسے لوٹ کر جمع کیا گیا تھا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ وزیرعالمگیر کے ساتھ ساتھ نوکروں اور رشتہ داروں کے گھروں سے بھی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ یہ سب جھارکھنڈ کے لوگوں کا پیسہ تھا۔ لوٹ مار کی اس سے بدترین سطح کہیں اور نہیں دیکھی جا سکتی۔
اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات پات میں تقسیم ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کچھ لوگ آپ کو ذات کے نام پر تقسیم کریں گے، کانگریس اور اپوزیشن ایک ہی کام کرتی ہے۔ یہ لوگ بنگلہ دیشی دراندازوں کو روہنگیا کہہ رہے ہیں۔ ایک دن یہ لوگ آپ کو گھر کے اندر گھنٹیاں اور شنکھ بھی نہیں بجنے دیں گے۔ اس لیے متحد رہیں اور باوقار رہیں۔ میں کہتا ہوں کہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی بٹے ہیں، بے دردی سے کٹے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے عالمگیر عالم کو گرفتار لیا تھا ، جو سورین حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر تھے۔ 6 مئی کو ای ڈی نے عالمگیر عالم کے گھر پر چھاپہ مارا اور 30 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم برآمد کی۔ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد ای ڈی نے نوٹوں کی گنتی کے لیے کئی مشینیں طلب کی تھیں۔ اہلکاروں نے عالمگیر عالم کے فلیٹ سے کچھ زیورات اور دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…