اس وقت مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اس دوران این سی پی لیڈر شرد پوار نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کو لے کر بڑا اشارہ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اجیت پوار نے ان کے ریٹائرمنٹ پر کئی بار سوالات اٹھائے ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ این سی پی-ایس سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اب نئے لوگوں کا انتخاب ہونا چاہیے۔ شرد پوار 84 سال کی عمر میں بھی سیاست میں کافی سرگرم ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے، این سی پی ایس پی سربراہ شرد پوار نے کہا، “ہمیں کہیں رکنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اب کوئی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، اب مجھے الیکشن لڑنے کا سلسلہ روکنا ہوگا اور نئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔سابق مرکزی وزیر اور مہاراشٹر کی سیاست کے تجربہ کار لیڈر شرد پوار نے مزید کہا، “میں اب تک 14 بار الیکشن لڑ چکا ہوں۔ اب مجھے کرسی نہیں چاہیے،لیکن میں سماج کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمر میں انہیں گھر پر رہنا چاہیے، یہ نہیں معلوم کہ وہ کب ریٹائر ہوں گے۔ جس کے بعد شرد پوار نے بھی جوابی حملہ کیا۔اور اب الیکشن سے ٹھیک پہلے شرد پوار نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ کرکے شرد پوار کیلئے ایک دروازہ بھی کھول دیا ہےا ور ماہرین کا ماننا ہے کہ الیکشن کے بعد جو نتائج آئیں گے اس میں اجیت پوار کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…