-بھارت ایکسپریس
Vinesh Phogat On Protest: بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر اولمپئن ونیش پھوگاٹ کی قیادت میں ملک کے کئی سینئرپہلوانوں کا دھرنا جمعہ کے روز یعنی 20 جنوری کو بھی جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر ایک بار پھر سے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
وہیں کھلاڑیوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں برج بھوشن سنگھ الزامات سے متعلق بڑا انکشاف کرنے کا بھی امکان ظاہرکیا ہے۔ ان کے دفتر کی طرف سے اس پریس کانفرنس کو ‘کشتی اور کشتی کے خلاف سازش کرنے اور خواتین پہلوانوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی سیاسی سازش کا پردہ فاش’ کرنے کا نام دیا گیا ہے۔
بند کمرے میں ہوتا تھا استحصال: ونیش پھوگاٹ
گزشتہ دن وزارت کھیل کے افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد ونیش پھوگاٹ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب استحصال ہوتا ہے، تو کمرے میں ہوتا ہے اور کمرے میں کیمرہ نہیں ہوتا۔ جن لڑکیوں کا استحصال ہوا، وہ خود ثبوت ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے میڈیا سے بات چیت میں الزام لگاتے ہوئے پوچھا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے، جو نیشنل کیمپ لکھنو میں منعقد ہوتا ہے؟ ونیش پھوگاٹ نے دعویٰ کیا کہ لکھنو میں نیشنل کیمپ میں خواتین پہلوانوں کا استحصال ہوتا ہے، لکھنو کے نیشنل کیمپ میں کئی کوچ اورکشتی فیڈریشن کے صدر نے بھی خواتین پہلوانوں کا جنسی استحصال کیا ہے۔
حالانکہ ونیش پھوگاٹ کا واضح طور پر کہا کہ انہیں اس طرح کے استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے الزامات عائد کئے تھے کہ خواتین پہلوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے برج بھوشن سنگھ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ خواتین ڈبلیو ایف آئی صدر کے کہنے پر خاتون پہلوانوں سے رابطہ کرتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لکھنو میں ان کا گھر ہے، جس کے سبب وہ وہاں کیمپ لگواتے ہیں، جس سے لڑکیوں کا استحصال آسانی سے کیا جاسکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بند کمرے میں خواتین پہلوانوں کا استحصال ہوتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…