Wrestler Protest March: دہلی پولیس نے جنتر منتر سے پہلوانوں کا احتجاج ختم کرا دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پیر کے روز (28 مئی) کو کہا کہ پہلوانوں کو اب جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ کل مظاہرین نے ان سے کئے گئے سبھی گزارش کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کی۔ اسی لئے احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پہلوان کسی دیگرجگہ پراحتجاج کے لئے جگہ مانگتے ہیں تو دی جائے گی۔
پولیس نے کارروائی کو درست قرار دیا
اے بی پی نیوز کے مطابق، 28 مئی کو پہلوانوں پر کی گئی کارروائی کو صحیح بتاتے ہوئے دہلی پولیس کے پی آراو نے کہا، پولیس نے سبھی کو پُرامن طریقے سے حراست میں لیا تھا۔ پی آر او نے کہا، پہلوان ہم سے جو مانگتے تھے، ہم انہیں دیتے تھے۔ 38 دن سے پہلوان دھرنے پر بیٹھے تھے۔ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ شروع سے کوآپریٹ کر رہے تھے۔ پہلے بھی انڈیا گیٹ جیسی سینسیٹیو جگہ پر کینڈل مارچ کی اجازت دی۔
انہوں نے مزید کہا، کل 28 مئی ایک اہم دن تھا۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح تھا۔ کل انہیں اجازت نہیں تھی۔ اس کے باوجود نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف بڑھتے ہوئے خلاف ورزی کی، بیریکیڈ توڑے۔ پہلوانوں نے کل بہت ڈرامے کئے، اس لئے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا- کسی سے بدسلوکی نہیں ہوئی
کھلاڑیوں سے بدسلوکی کئے جانے کے الزامات پر پولیس نے کہا کہ کسی خاتون کھلاڑی سے بدسلوکی نہیں ہوئی۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے ہی حراست میں لیا۔ اتنے بڑے کھلاڑیوں کو خود ایسا برتاؤ نہیں کرنا چاہئے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ اگرکھلاڑی دھرنے کی اجازت مانگتے ہیں تو جنتر منترپر اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی اورجگہ ٹھیک لگے گا، تواجازت مانگنے پردہلی پولیس اجازت دے گی۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…