قومی

Wrestlers Protest: خواتین پہلوانوں کو بڑا جھٹکا، برج بھوشن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کو نہیں ملے ثبوت، چارج شیٹ میں پوکسو ہٹایا گیا

خواتین پہلوانوں کے استحصال کے معاملے میں دہلی پولیس نے آج یعنی جمعرات کے روز اپنی چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 1100 سے 1200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ خواتین پہلوان معاملے میں مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج پوکسو معاملے کو واپس لینے کے لئے 550 صفحات کی کینسیلیشن رپورٹ بھی داخل کی ہے۔

چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ اسے معاملے کی تفتیش کے دوران برج بھوشن سنگھ کے خلاف کوئی تکنیکی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ جانچ میں پولیس کو نہ تو کوئی مشتبہ تصویر، ویڈیو یا فوٹیج یا پھر فورنسک ثبوت نہیں ملے ہیں۔ پولیس کی طرف سے خواتین پہلوانوں سے بھی ثبوت مانگے گئے تھے، لیکن وہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے چارج شیٹ میں بتایا ہے کہ خواتین پہلوانوں کی طرف سے جو تصویر فراہم کرائی گئی ہے، اس سے کچھ بھی تصویر واضح نہیں ہوتی ہے۔ صرف ایک ہی اکھاڑے کے سارے پہلوانوں نے کشتی فیڈریشن کے سابق صدر کے خلاف بیان درج کرایا ہے۔ ایسے میں ملزم کو اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔

دہلی پولیس نے 28 اپریل کو درج کی تھی ایف آئی آر

پہلوانوں کے احتجاجی مظاہرہ اور سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد دہلی پولیس نے 28 اپریل کو دو ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں ایک ایف آئی آر جنسی استحصال کا تھا اور ایک نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کا، جس کے لئے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ مظاہرین پہلوان برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ پر ڈٹے ہیں۔ پہلوانوں کی گزشتہ ہفتے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرکے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں بھی انہوں نے برج بھوشن سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ میٹنگ میں کھلاڑیوں کی طرف سے 15 جون تک چرج شیٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Wrestlers Protest: خواتین پہلوانوں کے الزامات پر برج بھوشن سنگھ نے کیا بڑا دعویٰ، کانگریس سے متعلق کہی یہ بات

کیا تھا پورا معاملہ؟
گزشتہ ماہ 23 اپریل کو ملک کے تین اہم پہلوان ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اورساکشی ملک بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے اوپر جنسی استحصال کے الزام لگاتے ہوئے احتجاج پربیٹھ گئے اوران کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کے الزام لگائے، جس پر دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے معاملے کی جانچ شروع کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago