علاقائی

Uttar Pradesh: اوریا میں دوہرے قتل سے پھیلی سنسنی، شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا، دونوں کو کر دیا قتل

Uttar Pradesh: اتر پردیش کے اوریا ضلع سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔اوریا میں دوہرے قتل نے سنسنی پیدا کر دی ہے۔ بیوی کو اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر شوہر نے غصہ میں آکر دونوں کے منہ اینٹ سے کچل کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم و خوف کا ماحول پیدا ہو گیاہے۔

یہ معاملہ سہایل تھانے کے نند پور گاؤں سے سامنے آیا ہے۔ گزشتہ رات ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کےعاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جس کی وجہ سے اس نے اینٹ سے دونوں کے چہرے کچل ڈالے۔ اس کے بعد دونوں کو باندھ کر مارا پیٹا گیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ اس کے بعد اس نے خود پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس پی چارو نگم اور دیگر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نند پور کا رہنے والا شوبھارام مستری کا کام کرتا ہے۔ وہ گھر میں اپنی بیوی راگنی اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کےایک بیٹے کی عمر سات سال تو  دوسرے کی  پانچ سال ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راگنی کے گاؤں کے ہوم گارڈ کے سب سے چھوٹے بیٹے سنکو یادو کے ساتھ محبت تھی۔ گاؤں والوں نے اسے کئی بار اس کے بارے میں بتایا، لیکن راگنی نے یہ بات نہیں مانی۔ کچھ دنوں سے عاشق سنکو راگنی سے ملنے چھت پر جا رہا تھا جبکہ راگنی کا  شوہر نیچے لیٹا رہتا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے اسے اس معاملہ کے بارے میں بتایا تو اس نے رات کو چھت پر دیکھنے کا فیصلہ کیا، لیکن وہ رات کو اٹھ نہ سکا۔ اس کے بعد اس نے کافی تحقیق کی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی رات کو کھانے کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی دیتی تھی جس کی وجہ سے وہ رات کو چاہ کر بھی نہیں اٹھ پاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Wrestlers Protest: خواتین پہلوانوں کو بڑا جھٹکا، برج بھوشن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کو نہیں ملے ثبوت، چارج شیٹ میں پوکسو ہٹایا گیا

بدھ کی رات کھانا دینے کے بعد بیوی اوپر چلی گئی لیکن اس نے کھانا نہیں کھایا اور رات کو اٹھ کر پاؤں دبا کر اوپر پہنچا تو دیکھا کہ اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہے۔ اس پر اسے غصہ آیا اور سب سے پہلے پاس پڑی اینٹ سے دونوں کے منہ پر مارا۔ اینٹوں سے حملے کے بعد دونوں الگ ہو گئے تب تک شوہر نے کئی بار حملہ کیا۔ اس دوران دونوں کا خون بہہ گیا جس کے بعد  اس نے دونوں کو باندھ دیا ۔ انہیں باندھ کر مارا پیٹا یہاں تک کہ دونوں مر گئے۔ اس کے بعد رات 3 بجے پولیس کو اطلاع دی اور معاملے کی مکمل جانکاری دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ملزم شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ بتادیں کہ پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے لایا ہے۔ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ ایس پی چارو نگم پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ تو دوسری جانب متوفی عاشق کے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ دوسری جانب بچے بھی ماں کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago