-بھارت ایکسپریس
بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدربرج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنترمنترپرپہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اب پہلوانوں نے احتجاج والی جگہ پر ایک پوسٹر لگایا ہے۔ اس پوسٹر میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف درج معاملوں کو دکھایا گیا ہے۔ پوسٹرمیں کشتی فیڈریشن کے صدرپر38 معاملوں کا ذکرہے۔ دوسری جانب، برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے بدھ کے روزعدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔
دراصل، پہلوان تین ماہ میں دسری بار دھرنے پر بیٹھے ہں۔ اس سے پہلے پہلوانوں نے جنوری میں بھی دھرنا دیا تھا۔ حالانکہ تب وزارت کھیل کی مداخلت کے بعد پہلوانوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا تھا۔ تب وزارت کھیل نے پہلوانوں کے ذریعہ لگائے جا رہے الزامات کی جانچ کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ اب تین ماہ بعد پہلوان پھر دھرنا دے رہے ہیں۔ پہلوانوں نے اب کمیٹی پر ہی سوال کھڑے کئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پلوانوں نے برج بھوشن سنگھ اورکوچ پر جنسی استحصال کا الزام لگاکر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 7 خواتین پہلوانوں نے گزشتہ جمعہ کو دہلی پولیس میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔ پہلوانوں کا الزام ہے کہ دہلی پولیس نے معاملے میں اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی۔ ایسے میں پہلوانوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
پی ٹی اوشا کے بیان پر پہلوانوں کا پلٹ وار
وہیں، پہلوانوں کے احتجاج پر ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا، میرا ماننا ہے کہ جنسی استحصال کی شکایتوں کے لئے آئی او اے کی ایک کمیٹی اور ایتھلیٹ کمیشن ہے۔ سڑکوں پر جانے کے بجائے انہیں (پہلوانوں کو) ہمارے پاس آنا چاہئے تھا، لیکن وہ آئی او اے میں نہیں آئے۔ پی ٹی اوشا نے کہا، وہ اس بات پر ڈٹے ہیں کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا، تب تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا، تھوڑا تونظم وضبط ہونا چاہئے۔ ہمارے پاس نہ آکر وہ سیدھے سڑکوں پر چلے گئے ہیں، یہ کھیل کے لئے اچھا نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…