بھارت ایکسپریس۔
قومی دارلحکومت دہلی میں جی 20 سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ،جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی کےتحت عاالمی بینک کی سربراہ کے جور جیوا نئی دہلی پہنچیں ۔اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے جب روایتی نغمہ پیش کیا گیا تو کے جورجیوا خوشی سے جھوم اٹھیں اور ہندوستانی نغموں پر پر جوش انداز میں تھرکنا شروع کردیا۔
کل صبح میں ہونے والے پروگرام میں ون ارتھ موضوع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دو پہر میں ہونے والے پروگرام میں ون فیملی سے متعلق پہلؤں پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں ون فیوچر سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا امور کے علاوہ ہندوستان کے صدر کی جانب سے دی جانے والی عشائیہ تقریب میں وفود کے ارکان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی صدارت میں میں منعقد ہونے والے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…