بین الاقوامی

Our meeting was very productive: PM Modi: پی ایم مودی اورجوبائیڈن کی دوطرفہ بات چیت میں وسیع مسائل کا احاطہ کیا گیا

جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ دہلی پہنچنے کے ساتھ ہی انہوں نے ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ دہلی لینڈ کرنے کے بعد سیدھے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پی ایم مودی نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ استقبال کے بعد دونوں رہنماوں نے قریب ایک گھنٹے تک متعدد موضوعات پر دوطرفہ تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم مودی کی سرکاری رہائش گاہ – 7، نئی دہلی میں لوک کلیان مارگ – میں ہوئی بات چیت میں وسیع مسائل کا احاطہ کیاگیا اور دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے لیے ایک ایسا موقع تھاجہاں سے انھوں نے جون میں پی ایم مودی کے امریکہ کے پہلے سرکاری دورے کے دوران چھوڑا تھا۔ رپورٹ  کے مطابق اس دو طرفہ ملاقات میں جی ای جیٹ انجن ڈیل اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بامعنی پیش رفت دیکھنےکو ملی ہے۔ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے ایکس پر جاری تصاویر اور اس کے ساتھ بیان میں کہا کہ مجھے امریکی صدر کا استقبال کرکے بے حدخوشی ہوئی ہے۔ ہماری ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔ ہم متعدد موضوعات پر بحث کرنے میں کامیاب رہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہماری قوموں کے درمیان دوستی کاسفرجاری رہے گا۔

صدر بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جمعہ کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ بطور صدر یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔صدر بائیڈن کے استقبال کے لیے بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ہوائی اڈے پر موجود تھے۔امریکی صدر نے گارسیٹی کی بیٹی کے ساتھ بات چیت کی جبکہ مرکزی وزیر کے ساتھ بھی مختصر بات چیت کی۔ انہوں نے رقاصوں کے گروپ کو بھی خوش کیا جنہوں نے ان کے استقبال کے لیے لوک رقص پیش کیا۔18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی کے جدید ترین بھارت منڈپم کنونشن سینٹر میں ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

47 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago