قومی

MP Assembly Elections 2023: مدھیہ پردیش انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے کیا دس امیدواروں کے ناموں کا اعلان،جانئے پہلی فہرست میں ہے کن کے نام

عام آدمی پارٹی  نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سیودھا سے سنجے دوبے، گووند پورہ سیٹ سے سجن سنگھ پرمار، حضور سے ڈاکٹر روی کانت دویدی، دیمانی سیٹ سے سریندر سنگھ تومر، مورینا سے رمیش اپادھیائے کو عام آدمی پارٹی کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کومل دامور کو پیٹلواد سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی سریتا پانڈے کو سرمور سیٹ سے، آئی ایس موریہ کو سرونج سے، انیندر گووند مشرا کو چرہاٹ سے اور رام جی پٹیل کو مہاراج پور سے منتخب کیا گیا ہے۔

ان 10 سیٹوں پر موجودہ ایم ایل اے کے نام

سیودھا سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے کانگریس کے گھنشیام سنگھ ہیں

بی جے پی کے کرشنا گوڑ گووند پورہ سیٹ سے رکن اسمبلی  ہیں

بی جے پی کے رامیشور شرما حضور سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں

دیمانی سیٹ سے کانگریس کے رویندر سنگھ تومررکن اسمبلی ہیں

کانگریس کے راکیش ماوائی مورینا سے رکن اسمبلی ہیں

پیٹلواد سیٹ سے کانگریس کے والسنگھ مائیڈا رکن اسمبلی ہیں

بی جے پی کے دیویراج سنگھ سرمور سے رکن اسمبلی ہیں

بی جے پی کے اماکانت شرما سرونج سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں

بی جے پی کے شردیندو تیواری چورہاٹ سے رکن اسمبلی ہیں

مہاراج پور سے کانگریس کے نیرج ونود ڈکشٹ رکن اسمبلی ہیں

عام آدمی پارٹی کی پہلی فہرست میں جن 10 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے پانچ سیٹوں پر کانگریس اور پانچ سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی پہلی بار انتخابی میدان میں اتر کر قسمت آزمانے جا رہی ہے۔ دہلی اور پنجاب میں جیت کے بعد اب عام آدمی پارٹی کی نظریں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان پر لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں پارٹی نے مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ میں بھی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago