قومی

PM Modi targets the Opposition: خواتین ریزرویشن بل پر وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ، کہا: سیاسی اکھاڑے کا شکار ہوگیا خواب

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے لیے سیاسی ریزرویشن کے معاملے پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اہم اپیل کی ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ’ناری شکتی وندن بل‘ منظور کیا تھا، لیکن خواتین کو سیاسی نمائندگی میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا خواب ’سیاسی اکھاڑے کا شکار‘ ہوگیا۔وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین کی طاقت اور صلاحیت کا احترام کرنا چاہیے اور خواتین کے وقار کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین، ماؤں اور بہنوں کو جلد از جلد اسمبلیوں اور لوک سبھا میں 33 فیصد نمائندگی ملے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ خواتین کے لیے ریزرویشن نافذ کرنے کے عمل میں حصہ لیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ اس تاریخی اقدام کا کریڈٹ لینے اور اس کا یَش حاصل کرنے کے لیے بھی آگے آئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے اہم مراکز میں زیادہ نمائندگی دینا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں
خواتین کی شراکت مسلسل بڑھ رہی ہے اور خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سیاست میں بھی انہیں مساوی اور مناسب مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

سول ڈیفنس میں خواتین کی بڑھتی شرکت

وزیراعظم مودی نے ملک کی سلامتی اور سول ڈیفنس کے حوالے سے بھی اہم باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں سول ڈیفنس کا ایک بڑا نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ اس نیٹ ورک میں بڑی تعداد میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی اس شرکت کو ملک کی اجتماعی طاقت میں اضافے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور شہری دفاع کے شعبے میں خواتین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم کے خطاب میں خواتین کی سیاسی نمائندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور سول ڈیفنس میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو بھی نمایاں کیا گیا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے اور ملک کی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

4 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 hour ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago