قومی

PM Modi Independence Day Look: سال 2014 سے 2026 تک ایسے رہا وزیراعظم مودی کا انداز، ہرسال خاص رہی پگڑی اور صافا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے 2014 میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے لال قلعہ سے ترنگا لہرانے کے بعد سے یومِ آزادی کے موقع پراپنے لباس اوراندازمیں مسلسل تبدیلی کی ہے۔ ہرسال ان کی پگڑی یا صافا خاص توجہ کا مرکزرہا۔ کبھی راجستھانی باندھنی، کبھی لہریا اورکبھی ترنگے کے رنگوں سے سجی پگڑی میں نظرآنے والے وزیراعظم مودی کے روایتی لباس نے یومِ آزادی کی تصاویرکوبھی خاص بنا دیا۔ سال 2014 سے 2026 تک وزیراعظم مودی کی یومِ آزادی کی تصاویرنہ صرف ان کے بدلتے اندازکی عکاسی کرتی ہیں بلکہ ملک کی مختلف روایتی ثقافتوں کی جھلک بھی پیش کرتی ہیں۔

سال 2026: راجستھانی اورگجراتی ٹائی ڈائی سے متاثرصافا

سال 2026 میں ہندوستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پرمسلسل 13ویں مرتبہ لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا لباس بھی خاص رہا۔ انہوں نے راجستھان اور گجرات کی روایتی ٹائی ڈائی طرزسے متاثرسرخ رنگ کا صافا پہنا تھا۔ اسے انہوں نے سفید کُرتے اورچاکلیٹ براؤن رنگ کی جیکٹ کے ساتھ زیب تن کیا۔ ان کی جیب میں موجود پاکٹ اسکوائر بھی خاص رہے، جن میں زعفرانی، سفید اورسبز رنگ نظرآئے، جوترنگے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

2025: چمکدارزعفرانی راجستھانی صافا

سال 2025 میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پرمسلسل 12ویں مرتبہ لال قلعہ سے خطاب کے دوران وزیراعظم مودی کا اندازبھی خاص رہا۔ انہوں نے چمکدارزعفرانی رنگ کا راجستھانی صافا پہنا تھا۔ اس کے ساتھ نارنجی رنگ کی نہروجیکٹ، سفید کُرتا-چوڑی داراورترنگے کی بارڈروالے کریم رنگ کے اسٹول کوشامل کیا تھا۔

سال 2024: لہریا طرز کی رنگ برنگی پگڑی

سال 2024 میں یومِ آزادی کے موقع پروزیراعظم مودی نے راجستھان کی روایتی لہریا طرزکی رنگ برنگی پگڑی پہنی تھی۔ نارنجی، پیلے اورسبزرنگوں سے سجی اس پگڑی کا لمبا سرا ان کے اندازکومزید نمایاں کررہا تھا۔ انہوں نے اس کے ساتھ سفید کُرتا-چوڑی داراورآسمانی رنگ کی بندگلہ جیکٹ پہنی تھی۔

 سال 2023: راجستھانی باندھنی پگڑی

سال 2023 میں 77ویں یومِ آزادی کے موقع پروزیراعظم مودی نے راجستھانی باندھنی پرنٹ والی پگڑی پہنی تھی۔ اس میں پیلے، سرخ، سبزاورگہرے جامنی رنگوں کا خوبصورت امتزاج نظر آیا۔ پگڑی کا لمبا سرا بھی ان کے اندازکی خاص بات رہا۔ انہوں نے اسے آف وائٹ کُرتے اورسیاہ رنگ کی وی نیک جیکٹ کے ساتھ پہنا تھا۔

سال 2022: ترنگے کے رنگوں والا صافہ

سال 2022 میں وزیراعظم مودی نے یومِ آزادی کے موقع پرترنگے کے تینوں رنگوں سے سجا صافا اپنے لباس کا حصہ بنایا تھا۔ انہوں نے اسے سفید کُرتے، چوڑی دارپاجامے اورنیلے رنگ کی جیکٹ کے ساتھ پہنا تھا، جس سے ان کا روایتی اندازمزید نمایاں ہوگیا تھا۔

 سال 2021: گلابی اور زعفرانی صافہ

سال 2021 میں کورونا وبا کے دوران وزیراعظم مودی نے آٹھویں مرتبہ لال قلعہ کی فصیل سے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پرانہوں نے سفید کُرتے کے ساتھ گرے اوراسکائی بلیورنگ کی جیکٹ اورگلے میں سرخ کڑھائی والا اسٹول پہنا تھا۔ تاہم ان کے لباس کی خاص توجہ گلابی اورزعفرانی رنگ کا صافا رہا۔

 سال 2020: نارنجی اورپیلے رنگ کی پگڑی

سال 2020 میں یومِ آزادی کے موقع پروزیراعظم مودی روایتی انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے کریم رنگ کے کُرتے کے ساتھ نارنجی اور پیلے رنگ کی پگڑی پہنی تھی، جس نے ان کے لباس کومنفرد بنا دیا تھا۔

 سال 2019: سبزاورسرخ دھاریوں والی پگڑی

2019 میں بھی وزیراعظم مودی کا یومِ آزادی کا اندازخاصا نمایاں رہا۔ انہوں نے سفید کُرتے کے ساتھ گلے میں اسٹول اور پیلے رنگ کی پگڑی پہنی تھی، جس پر سبز اور سرخ رنگ کی دھاریاں تھیں۔ ان کی یہ راجستھانی طرزکی پگڑی خاصی زیرِ بحث رہی تھی۔

 سال 2018: بھگوا صافہ

سال 2018 میں وزیراعظم مودی نے یومِ آزادی کے موقع پرسفید کُرتا پاجامہ کے ساتھ بھگوا رنگ کا صافہ پہنا تھا، جس کی کنارے پرسرخ بندھیج ڈیزائن نمایاں تھی۔ اسی روایتی اندازمیں انہوں نے لال قلعہ پرترنگا لہرایا تھا۔

 سال 2017: سرخ اور پیلے رنگ کی چیکدار پگڑی

سال 2017 میں جب وزیراعظم مودی نے چوتھی مرتبہ لال قلعہ کی فصیل سے ترنگا لہرایا تو ان کا لباس بھی خاص رہا۔ انہوں نے ہلکے بادامی رنگ کے کُرتے کے ساتھ سرخ اور پیلے رنگ کی چیکدارپگڑی پہنی تھی۔ ان کے اس روایتی انداز کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

 سال 2016: کئی رنگوں والی پگڑی

سال 2016 میں یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی اپنے منفرد اندازمیں نظر آئے۔ انہوں نے ہاف سلیوکاٹن کُرتے کے ساتھ کئی رنگوں والی خوبصورت پگڑی پہنی تھی، جس نے ان کے لباس کو مزید نمایاں کیا۔

 سال 2015: سرخ، پیلی اورسبزچیکدار پگڑی

سال 2015 میں وزیراعظم مودی یومِ آزادی کے موقع پرسرخ، پیلے اورسبزرنگوں کی چیکدارپگڑی میں نظرآئے۔ انہوں نے اس پگڑی کوہلکی نارنجی رنگ کی شرٹ اور بادامی رنگ کی جیکٹ کے ساتھ پہنا تھا۔

 سال 2014: پہلی مرتبہ لال قلعہ سے ترنگا لہرایا

سال 2014 میں وزیراعظم بننے کے بعد نریندرمودی نے پہلی مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پرلال قلعہ سے قومی پرچم لہرایا تھا۔ اس وقت انہوں نے ہاف سلیوشرٹ کے ساتھ سرخ اورپیلے رنگ کی خاص پگڑی پہنی تھی۔ سال 2014 سے 2026 تک وزیراعظم مودی کے یومِ آزادی کے لباس میں آنے والی یہ تبدیلیاں ہندوستان کے مختلف علاقوں کی روایتی ثقافت اوررنگا رنگی کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

2 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago