سپریم کورٹ نے خواتین کوپیریڈ لیو(ایام حیض کی چھٹی) دینے کے مطالبہ سے متعلق داخل مفادعامہ کی عرضی پرسماعت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یہ عرضی مرکز، ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کوپیریڈ لیودینے کے لئے پالیسی بنانے کے لئے حکم دینے کے لئے داخل کی گئی تھی، جس پرغورکرنے سے عدالت نے منع کردیا ہے۔ حالانکہ اس دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اس سے متعلق ایک ماڈل پالیسی طے کرنے کے لئے سبھی اسٹیک ہولڈرزاورریاستوں سے بات چیت کرنے کوکہا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے پیریڈ لیو(ایام حیض کی چھٹی) سے متعلق کہا کہ یہ چھٹی خواتین کو ورک فورس کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دیتی ہے۔ ایسے میں اس چھٹی کولازمی قراردینے سے خواتین ورک فورس سے دورہوجائیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتیں اس پرپالیسیاں بنانے میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کی پالیسی کا ایک پہلوہے، جس پرعدالت کوغورنہیں کرنا چاہئے۔
عدالت نے کیا کہا؟
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ عرضی گزارکو وزارت برائے خواتین واطفال میں سکریٹری اوراے ایس جی ایشوریہ بھاٹی کے سامنے اپنی بات رکھنے کی چھوٹ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سکریٹری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پالیسی کی سطح پراس معاملے کو دیکھیں اورسبھی فریق سے بات کرکے فیصلہ لے کرطے کریں کہ کیا اس معاملے میں ایک آئیڈیل پالیسی بنائی جاسکتی ہے۔
وکیل شیلندرمنی ترپاٹھی نے داخل کی عرضی
دراصل، عرضی گزاروکیل شیلندرترپاٹھی نے سپریم کورٹ سے خواتین کے لئے پیریڈ لیو(ایام حیض) کے دوران ہونے والی پریشانی کے سبب ریاستی حکومتوں کوچھٹی دینے کے لئے ضوابط بنانے کے لئے گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کیوںکہ ماہواری (ایام حیض) کی چھٹی کے دوران خواتین کوپیش آنے والی پریشانیوں کودیکھتے ہوئے درخواست میں میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے سیکشن 14 کونافذ کرنے کی ہدایات دی گئیں، جس کے تحت طالبات اورخواتین ملازمین کوپیریڈ کی چھٹی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…