سیاست

Narendra Modi Russia Visit Update: پی ایم مودی روس-آسٹریا کے لیے روانہ، 23 سال پہلے پوتن سے ملاقات… پھر دوستی مضبوط

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی  5 سال بعد آج پھرروس کے دورے پرہیں ۔ وہ دو سال بعد صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ایک دوسرے کو اچھادوست مانتے ہیں اور دونوں کی پہلی ملاقات 2001 میں ہوئی تھی۔ پیر 8 جولائی 2024 کو جب پی ایم مودی روس جانے
کی تیاری کر رہے تھے، انہوں نے ایک مضمون کے ذریعے اپنی پرانی یادیں سب کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے تین دنوں میں میں روس اور آسٹریا میں ہوں گا۔

وزیر اعظم مودی نے Narendramodi.in پرکہا، “آج میں 22ویں سالانہ چوٹی کانفرنس کے لیے روس کے سرکاری دورے پر جا رہا ہوں اور اگلے تین دنوں میں میرا پہلا دورہ یورپی ملک آسٹریا کا ہو گا۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اورمراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے گزشتہ دس سالوں میں ترقی کی ہے، جس میں توانائی، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام کے تبادلے کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ”میرا روس اور آسٹریا کا دورہ ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع ہو گا ۔جن کے ساتھ ہندوستان کی دیرینہ دوستی ہے۔ میں ان ممالک میں رہنے والی ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی منتظر ہوں۔‘‘

روس سے جڑی پی ایم مودی کی یادیں

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دیرینہ تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں ،جنہیں وزیر اعظم مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے دور میں مزید مضبوط کیا ہے۔ X.com پر مودی آرکائیو کی ایک پوسٹ میں پی ایم مودی کے روس کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

نریندر مودی کا روس کا پہلا دورہ 6 نومبر 2001 کو تھا، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہندوستان-روس سربراہی ملاقات کے لیے ماسکو گئے تھے۔

2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے روس کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2001 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی ریاست سے آنے اور بین الاقوامی اسٹیج پر نئے ہونے کے باوجود صدر پوتن نے میرے ساتھ بہت عزت کا برتاؤ کیا جس سے مضبوط دوستی کے دروازے کھل گئے۔

پوتن سے پہلی بار 2001 میں ملاقات ہوئی تھی

2001 میں اپنے روس کے دورے کے دوران اس وقت کے سی ایم مودی نے اپنی ریاست گجرات اور روس کی ایک ریاست ( Astrakhan) کے درمیان ایک پروٹوکول معاہدے پر بھی دستخط کیے جس میں دونوں ریاستیں پیٹرو اور ہائیڈرو کاربن کے شعبوں، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت میں تعاون کریں گی۔ اور ثقافت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس کے بعد کے سالوں میں پی ایم مودی اور روسی صدر پوتن کے درمیان دوستی کئی دوروں کے ذریعے مزید مضبوط ہوئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2006 میں مودی نے ایک بار پھر روسی ریاست Astrakhan کا دورہ کیا اور اس کے گورنر الیگزینڈر زہلکن سے ملاقات کی اور تعاون کے پروٹوکول معاہدے کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا گیا۔

روسی  زبان سن کر روسی چونک گئے

2009 میں انہیں چوتھے بین الاقوامی توانائی ہفتہ سے خطاب کرنے اور 9ویں روسی تیل اور گیس ہفتہ کانفرنس میں تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ پھر انہوں نے روسی زبان میں پریزنٹیشن دے کر روسی تاجروں کو حیران کر دیا۔ ان کی ملاقاتوں نے خاص طور پر توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں گجرات اور روس کی شراکت داری کی بنیاد رکھی۔

آج ان کے مضبوط تعلقات سے ملک فائدہ مل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

9 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

46 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

58 minutes ago