Delhi Latest News: جنوب مغربی دہلی کے موہن گارڈن علاقے میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ آبروریزی کا سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار(29 ستمبر) کی دیرشام پولیس کو پی سی آرکال کے ذریعہ اس حادثہ کی اطلاع ملی کہ موہن گارڈن علاقے میں لڑکی کے ساتھ آبروریزی کی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے افسرکے مطابق متاثرہ دوسری ریاست سے یہاں پر نوکری کے لئے آئی تھی۔ وہ دہلی میں ایک دیگرجانکار خاتون ساتھی کے ذریعہ نوکری کی تلاش کررہی تھی۔ اس دوران متاثرہ ٹیلی فون کے ذریعہ ملزم کے رابطے میں آئی تھی۔ ملزم شخص متاثرہ کو پہلے سے ہی جانتا تھا۔ پولیس آبروریزی کے اس معاملے میں آگے کی جانچ میں مصروف ہے۔
آبروریزی کا معاملہ درج
آبروریزی کے ملزم نے نوکری کے لئے انٹرویو دینے کے لئے لڑکی کوبلایا اورآبروریزی کی واردات کوانجام دیا۔ واردات کے بعد متاثرہ نے پی سی آرکال کے ذریعہ پولیس کواس کی اطلاع دی۔ پولیس نے جانچ کے بعد آبروریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم الیکٹریشین کو گرفتارکرلیا ہے۔
9 اگست کو بھی ایسا ہی معاملہ آیا تھا سامنے
واضح رہے کہ 9 اگست 2024 کو دہلی کے تیس ہزاری کورٹ کے ایک وکیل پر لڑکی نے نوکری دینے کے بہانے آبروریزی کا الزام لگایا تھا۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ تیس ہزاری کورٹ کے چیمبر میں وکیل نے اسے بلایا اور اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ملزم نے اسے 27 جولائی کو نوکری دینے کے بہانے چیمبر میں بلایا تھا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وکیل نے اسے دھمکی دی کہ اگراس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ملزم وکیل نے خاتون کو آبروریزی کرنے کے بعد متاثرہ کو 1500 روپئے دیئے اوراسے چیمبر سے چلے جانے کو کہا۔ متاثرہ نے گھرپہنچنے کے بعد موسی (خالہ) کو اس حادثے کی جانکاری دی۔ جس کے بعد سبزی منڈی تھانہ پولیس سے اس کی شکایت کی۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…