قومی

SC on Tirupati prasad controversy: بھگوان کو سیاست سے دور رکھیں،یہ عقیدت مندوں کی آستھا کا معاملہ ہے:سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

سپریم کورٹ نے تروپتی پرساد تنازعہ کو لے کر بڑا تبصرہ کیا ہے۔عدالت نے  بہت زور دیتے ہوئے کہاکہ بھگوان کو سیاست سے دور رکھیں، یہ عقیدت مندوں کے ایمان کا سوال ہے۔ دراصل، سبرامنیم سوامی نے ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پرساد میں اس طرح کی ملاوٹ کا الزام ہے تو یہ آستھا کی بات ہے۔ سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ سبرامنیم سوامی یہاں عقیدت مند بن کر آئے ہیں۔ پریس میں جس طرح پرساد میں ملاوٹ کی خبریں آئی ہیں، اس کا اثر بہت دور تک پہنچے گا اور اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی خراب ہو سکتی ہے۔ یہ تمام معاملات انتہائی تشویشناک ہیں۔ اگر بھگوان کے پرساد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تو اس کی جانچ بہت ضروری ہے۔تاہم اس معاملے میں تروپتی ٹیمپل بورڈ کی جانب سے سینئر وکیل سدھارتھ اور ریاستی حکومت کی جانب سے مکل روہتگی پیش ہوئے۔ جب ایڈوکیٹ روہتگی کی طرف سے ایک سوال اٹھایا گیا تو اس کے جواب میں جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ جب آپ آئینی عہدہ پر فائز ہوتے ہیں تو امید کی جاتی ہے کہ بھگوان کو سیاست سے دور رکھا جائے گا۔

رپورٹ آنے کے دو ماہ بعد بیان کیوں دیا؟سپریم کورٹ

جسٹس وشواناتھن نے کہا کہ جولائی میں جو رپورٹ آئی اس پر بیان 2 ماہ بعد دیا گیا۔ جب آپ کو یقین ہی نہیں تھا کہ کس گھی سے نمونہ لیا گیا ہے تو آپ نے بیان کیوں دیا؟ ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ 50 سالوں سے کرناٹک کی کوآپریٹو ‘نندنی’ سے گھی لیا جا رہا ہے۔ پچھلی حکومت نے اسے تبدیل کردیا تھا۔اس پر جسٹس گوائی نے وکیل سے پوچھا کہ حقائق کی مکمل تصدیق کیے بغیر بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟ اس پر ریاستی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جولائی میں گھی کب آیا اور کون سا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ  مہربانی کرکے بھگوان کو  سیاست سے دور رہنے دیں۔اس دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی سالیسٹر جنرل سے پوچھا کہ کیا ایس آئی ٹی کی جانچ کافی ہے،کیا ریاستی حکومت کی ایس آئی ٹی جانچ سے معاملہ حل ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

15 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

42 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago