قومی

Supreme Court on Bulldozer Action in Assam:یوگی کے بعد ہمنتا کے بلڈوزر پر بھی سپریم کورٹ نے لگائی روک،تین ہفتوں میں مانگا جواب

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی کے خلاف ایک بار پھر سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ عدالت نے آسام کے سونا پور میں غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر کارروائی پر پابندی لگا دی ہے۔ یہی نہیں وہاں پر آباد لوگوں کو وہاں سے نکالنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور تین ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔سپریم کورٹ میں 48 افراد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ان تمام لوگوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ جب سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر تک کسی بھی بلڈوزر کی کارروائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے تو پھر یہ کارروائی کیوں کی گئی۔ ایسا کرنا سپریم کورٹ کی توہین ہے۔

درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ اہلکاروں نے قانونی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ دلیل بھی دی گئی کہ انہدام لوگوں کو سننے کا موقع دیے بغیر کیا گیا۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 21 کی خلاف ورزی ہے۔ اب سپریم کورٹ نے اس پر تین ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ یہی نہیں  تب تک کیلئے اس کارروائی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو دیے گئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر بلڈوزر کی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اس ہدایت کا اطلاق سڑکوں، فٹ پاتھوں یا ریلوے لائنوں پر غیر قانونی تعمیرات پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سونا پور گوہاٹی کے مضافات میں ہے اور کامروپ ضلع میں آتا ہے۔ انتظامیہ نے اس علاقے کے کئی اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کی اراضی پر تجاوزات کرکے یہاں مکانات بنائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس انہدامی کاروائی کے خلاف سونا پور کے ان لوگوں کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل عدیل احمد نے کہا کہ ان کے گھروں کو پہلے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ ان کے گھروں کو اچانک غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر بلڈوزر بھی بھیجے گئے۔عدالت نے فی الحال پہلے دن کی سماعت میں ہی اس بلڈوزر کو روک دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Israel Attack On Fateh Sherif: اسرائیل نے لبنان میں کی ایئراسٹرائیک، حماس کمانڈر فتح شریف ہلاک

اسرائیل ایک بارپھرآرپارکی لڑائی کے موڈ میں نظرآرہا ہے۔ وہ مسلسل حملے کررہا ہے اوراپنے…

3 mins ago

US Visa: امریکہ جانے والے ہندوستانیوں کے لیے بڑی خبر، لاکھوں اضافی ویزوں کا اعلان

اب امریکہ نے ان لوگوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان میں امریکی…

1 hour ago

Virat Kohli: وراٹ کوہلی نے توڑا سچن تندولکر کا ایک اور ریکارڈ، اب صرف 3 بلے باز رہ گئے

سچن تندولکر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 27 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی…

1 hour ago