Weather Update Today: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کے بعد موسم بدل گیا ہے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی سردی پڑ نی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں بارش کے امکانات ہیں۔ اتر پردیش میں خراب موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ علی گڑھ میں ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے اسکول آج بروز منگل 28 نومبر کو بند رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا اور گجرات میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ان میں سے کئی ریاستوں میں بارش بھی شروع ہو گئی ہے۔ بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ 29 نومبر سے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں سردی بڑھے گی۔
درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
27 نومبر کو جہاں دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس تھا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ دسمبر کے شروع میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دہلی میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسکائی میٹ ویدر کی رپورٹ کے مطابق ملک کی دیگر ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
ان ریاستوں میں آج بروز منگل 28 نومبر کو بارش ہو سکتی ہے
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق آج بروز منگل 28 نومبر کو مدھیہ پردیش، ساحلی آندھرا پردیش، ساحلی تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ جزائر انڈمان نکوبار میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ دیگر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، لکشدیپ اور آندھرا پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ہمالیہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گجرات کے کئی علاقوں میں بے موسمی بارش
گجرات کے کئی علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات اتوار کی صبح سے شروع ہونے والے 24 گھنٹوں کے دورانیے میں ہوئیں۔ سب سے زیادہ اموات داہود، تاپی، ڈانگ، امریلی، سریندر نگر، بوٹاڈ، مہسانہ، کھیڑا، پنچ محل، سابر کانٹھا، احمد آباد، بھروچ اور دیو بھومی دوارکا میں ہوئیں۔ آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بے وقت بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…